دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

کہ دخول دخان کے لئے طبخ وغیرہ کی سببیت اُس سے بھی اضعف و نادر تر ہو جو دخول شوربا کے لئے ذوق کی اور فی الواقع تجربہ بھی اس کی ندرت کا گواہ، دھوان جب حلق میں جاتا ہے اس کی تلخی محسوس ہوتی اور طبیعت کی دافعہ فورًا دفع کرتی ہے ، اور جب دماغ میں جاتا اس کی سوزش معلوم ہوتی اور دماغ کو اذیت دیتی ہے، یہ حالت کھانا پکانے والوں کو شاذ ونادر واقع ہوتی ہے نہ کہ ہر وقت یا ہر روز، تو دُھوئیں سے دُور جُدا کھڑا ہونا اور بھی زیادہ سبب شاذتر ہوگا، اُسکے قصد کو قصدِ مسبب کہنا کیونکر ممکن ، لاجرم یہاں اگر ہوگا تووہی محض دخول جسے تمام کُتب میں تصریحًا فرمایا کہ ہرگز مفسدِ صوم نہیں، بالجملہ اصو ل وفروعِ شرعیہ پر نظر ظاہر اسی طرف منجرکہ اسباب علی الاطلاق ساقط النظر، ولہذا جس طرح رمضان مبارك میں۱ نہانا،۲دریا میں جانا حرام نہ ہُوا حالانکہ اس کے سبب کان میں پانی بھی چلاجاتا ہے۔۳دن کو کھانا پکانا اور۴کاموں کے لیے آگ جلا نا حرام نہ ہوا۔ مسلمان۵نانبائیوں،۶حلوائیوں،۷لوہاروں،۸سناروںوغیرہم کی دُکانیں قطعًا معطل کردینا واجب نہ ہو حالانکہ ان میں دُھوئیں سے ملاسبت ہے۔۹جرّاروں،۱۰قصابوں، ۱۱شکّرسازوں، حلوائیوں کا بازار ہڑتال کردینا لازم نہ ہوا کہ کثرتِ مگس کا موجب ہے۔ دن کو ۱۲چکّی پیسنا، ۱۳غلّہ پھٹکنا، ۱۴باہرنکلنا گلیوں میں چلنا حرام نہ ہوا۔ حالانکہ وہ غالبًا غبار سے خالی نہیں ہوتیں۔ یونہی۱۵ کو مساجد بلکہ گھروں میں بھی جھاڑوں دینا خصوصًا صدرِ اوّل میں فرش کچّے ہوتے تھے۔ ۱۶عطاروں کا دوائیں کُوٹنا، ۱۷مزارعوں کا غلّہ ہوا پر اڑا کر صاف کرنا۔۱۸ معما روں کا مٹی کی دیوار گرانا۔ ۱۹مسافروں کا خوب چلتی ہوئی ریگستان میں سفر کرنا۔ ۲۰فوج  صائمین کا گھوڑوں پر سوار نرم زمینوں سے گزرنا کہ غالبًا دخول غبار کے اسباب ہیں ان کی حرمت بھی کہیں مذکورنہیں بلکہ فوجی مجاہدوں کا روزہ احادیث سے ثابت اور بے ضرورت کُلی کا جواز تو صراحتًا منصوص، بہر حال اس قدر تو قطعی یقینی اسباب غیر غالبہ کلیۃً نا ملحوظ، لہذا علمائے کرام نے بخور کے سبب فساد صوم ہونے کی یہی تصویر فرمائی کہ اگر دان پر محتوی ہوجائے یعنی ایسا جھك جائے کہ گویا وُہ اس کے جسم کے اندر اور اس کا بدن اُس پر مشتمل ہے اور شرنبلالیہ و امداد ومراقی و طحطاوی و شامی ومجمع الانہر میں تو اس پر بھی قناعت نہ فرمائی کہ فآ واہ الی نفسہ [1]بخوردان کو اپنے بدن کے متصل کرلیا بلکہ صراحتًا اس پر زیادت کی واشتم دخانہ[2]قریب کرکے اس کا دھواں اُوپر کوسونگھا، یہ خاص قصد ادخال اور اس کا مفطر ہونا بے مقال اور صورتِ سوال پر حکمِ افطار باطل خیال ھکذا ینبغی التحقیق واﷲ سبحانہ ولی التوفیق والحمد اﷲ رب العالمین


 

 



[1] مراقی الفلاح مع حاشیہ طحطاوی     باب فی بیان مالایفسد الصو،نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ،ص۳۶۱

[2] غنیہ ذوی الاحکام حاشیہ دررالحکام    باب موجب الافساد         مطبعہ کامل الکائنہ دارسعادت مصر     ۱ /۲۰۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن