دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

ثالثًا: نورالایضاح و مراقی الفلاح میں ہے:

کرہ للصائم ذوق شئی لمافیہ من تعرض الصوم للفسادوکرہ مضغہ بلا عذر کالمراۃ اذاوجدت من یمضغ الطعام لصبیھا کمفطرۃ لحیض، امااذا لم تجدبدامنہ فلا باس بمضغھا لصیانۃ الولد وللمرأۃ ذوق الطعام اذاکان زوجھا سئی الخلق لتعلم ملوحتہ وان کان حسن الخلق فلایحل لہا و کذا لامۃ قلت کذاالاجیر[1]۔

روزہ دار کے لئے کسی شئے کا چکھنا مکروہ ہے کیونکہ یہ روزہ کو فاسد کرنے کے درپے ہونا ہے۔ اسی طرح طعام کا چبانا بھی بلا عذر مکروہ ہے جیسے خاتون بچّے کے لئے کسی دوسرے کو چبانے والاپالے(مثلًا حائضہ عورت کو پائے تو چبانا مکروہ ہے) عورت کو اگر چبانے کے سوا چارہ نہ ہو تو بچّے کی حفاظت کے لئے ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں، اور خاتون کے لئےطعام کاچکھنا بھی جائز ہے جبکہ خاوند بد خلق ہو تا کہ وہ نمك وغیرہ چکھ سکے اور شوہر حسن اخلاق والا ہے تو پھر چکھنا جائز نہیں۔ اور لونڈی کا حکم اسی طرح ہے۔ میں کہتا ہوں اجیر بھی اسی حکم میں ہے(ت)

حاشیہ طحطاوی میں ہے:

قولہ کذالاجیرای للطبخ[2]۔

قولہ"کذاالاجیر"یعنی کھانے پکانے کا مزدور۔(ت)

کنزو بحرو نہر و ہندیہ وغیرہا میں ہے:

واللفظ للاولین کرہ ذوق شئی و مضغہ بلا عذر لما فیہ من تعریض الصوم للفسادولایفسد صومہ لعدم الفطر صورۃ ومعنی قید بقولہ بلا عذر لان الذوق بعذر لا یکرہ کما قال فی الخانیۃ، فیمن کان زوجھا سئی الخلق او سیدھا، لا باس بان تذوق بلسا نھاوالمضغ بعذربان لم تجدالمرأۃ من یمضغ لصبیھا الطعام من حائض او نفساء اوغیرھما

پہلی دونوں کتب کی عبارت یہ ہے بلا عذر شئی کا چکھنا اور چبانا مکروہ ہے کیونکہ یہ فسادِ صوم کے درپے ہونا ہے، اس سے روزہ فاسد نہ ہوگا کیونکہ صورۃو معنیً افطار نہیں پایا گیا"بلا عذر"کی قید اس لئے لگا ئی کہ عذر کی صورت میں چکھنا مکروہ  نہیں،جیسا کہ خانیہ میں اس عورت و لونڈی کے بارے میں ہے جس کاخاوند یا مولٰی بد خلق ہو، اگر ایسا عذر ہو تو زبان کے ساتھ چکھنے میں حرج نہیں اور چبانے میں عذر یہ ہے مثلًاکوئی خاتون نہیں جو بچے کے لئے

 


 

 



[1]  مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی     فصل فیما یکرہ للصائم     نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی     ص۳۷۱

[2]  مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی     فصل فیما یکرہ للصائم     نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی     ص۳۷۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن