30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
والاصح ھو الفساد دلوصولہ الی الراس و وصول مالافیہ صلاح البدن غیرمعتبر کمالوادخل خشبۃ فی دبرہ وغیبھا[1]۔ |
اگر غسل کیا یا پانی میں غوطہ زن ہُوا تو پانی کان میں داخل ہوگیا بالاتفاق روزہ فاسد نہ ہوگا اور اگر پانی کان میں داخل کیا تو اس میں اختلاف ہے اصح قول یہ ہے کہ روزہ فاسد ہوجائے گا کیونکہ یہ دماغ تك پہنچ جاتا ہے اور دماغ تك ایسی چیز کا پہنچنا جس میں اصلاحِ بدن نہ ہو غیر معتبر ہے، جیسا کہ اگر کسی نے اپنی دبر میں لکڑی داخل کی اور وُہ غائب ہوگئی(ت) |
فتح القدیر میں ہے:
|
الفساد اذاأدخل الماء أذنہ لااذا دخل بغیرصنعہ کما اذا خاض نھرا[2]۔ |
روزے کا فساد تب ہوگا جب خود اپنے کان میں پانی داخل کرے، اپنے عمل کے بغیر پانی داخل ہونے سے فاسد نہ ہوگا جیسا کہ نہر میں غوطہ زن ہُوا۔(ت) |
دیکھو کیسی صریح تصریحیں ہیں کہ ایسے سبب کا قصد قصدِ مسبب نہیں ، یہاں تك کہ اس صورت میں باوصف فعل سبب وقوعِ مسبب کو بغیر صنعہ(اپنے عمل کے بغیر۔ت) فرماتے ہیں۔ اب ہم اپنے مسئلہ دائرہ کو دیکھیں تو کسی مکان میں جہاں بخور سلگتا ہو موضع بخور سے جدا دُور جاکھڑا ہونا کہ دُھواں لینے کا قصد درکنار دُھوئیں کے پاس تك نہ ہو، ہر گزکسی عاقل کے نزدیك دخولِ دخان کا سبب غالب نہیں ہوسکتا ورنہ واجب تھا کہ رمضان المبارك میں دن کو آگ روشن ہونا، شام کے لئےکچھ کھانا پکناحرام و باعثِ افطار صیام ہوتااس میں تو شاید خود یہ معترضین بھی شامل ہوں اور امکان احترازہی کی ہوس ہواگر چہ عندالتحقیق مفطرات میں اس کو دخل نہیں کما بیّناہ بابین وجہ لا یحوم حوم حماہ شبھۃ (ہم نے اسے ایسی واضح وجہ کے ساتھ بیان کیا جسے شبہ کا کوئی جالا ڈھانپ نہیں سکتا۔ت) تو وُہ بداہۃً حاصل ،کیا ممکن نہ تھا کہ جو کچھ پکانا ہو سحری تك پکارکھیں یا شام کے وقت بازاری اشیاء پر قناعت کریں خصوصًا اہلِ عرب کہ ویسے بھی کھجوروں پر قناعت کے عادی تھے ، ہاں سحر کا پکا سرد ہو جاتا یا بازاری اشیا میں مزہ نہ آتا ،یہ عدم امکان تحرز نہ ہوا زبان کا مزہ ٹھہرا، کیا اس کے لئے روز روزے رکھ کر باطل کر دینا حلال ہوجاتا ، جس گھر میں دُھواں ہو وہاں موجودہونا درکنار، نصوصِ علماء شاہدِ عدل، کہ خود کھانا پکانا، صبح سے شام تك روٹی لگانا بھی دخولِ دخان کا سبب غالب نہیں،
اوّلًا: ۳۵قنیہ و ۳۶تاتارخانیہ و۳۷بحرالرائق و درمختارو ردالمحتار وغیرہا میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع