دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

لودخل حلقہ غبارالطاحونۃ اوطعم الادویۃ اوغبار الھرس واشباھہ، او الدخان او ماسطح من غبارالتراب بالریح او بحوافر الدواب واشباہ ذلك لم یفطرہ[1]۔

اگر روزہ دار کے حلق میں چکّی کا غبار، ادویات کا ذائقہ، گھوڑے کے دوڑنے یا اس کی ہم مثل کی غبار، دُھواں، ہوا کے ذریعے اڑنے والی، چوپایوں اور اس کے ہم مثل کی وجہ سے اڑنے والی غبار چلی جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔(ت)

۱۸وجیز و۱۹انقروی و۲۰واقعات المفتین میں ہے:

دخل الذباب اوالدخان اوالغبار حلقہ او بقی بلل بعد المضمضۃ فابتلعہ مع البزاق لم یفطر[2]۔

روزہ دارکے حلق میں مکھی، دُھواں یا غبار چلی گئی یا کُلّی کے بعد تری  منہ میں رہ گئی اور اسے وہ تھوك کے ساتھ نگل گیا تو روزہ نہیں ٹوٹے گات

ہاں اگر صائم اپنے قصد وارادہ سے اگریا لوبان خواہ کسی شَے کا دُھواں یاغبار اپنے حلق یا دماغ میں عمدًا بے حالت نسیان صوم داخل کرے، مثلًا بخور سلگائے اور اسے اپنے جسم سے متصل کرکے دُھواں سُونگھے کہ دماغ یاحلق میں جائے تو اس صورت میں روزہ فاسد ہوگا۔ ۲۱ درمختار میں ہے:

مفادہ انہ لوادخل حلقہ الدخان افطرایّ دخان کان ولو عودا اوعنبرالوذاکرا لامکان التحرز عنہ فلیتنبہ لہ کما بسطہ الشرنبلالی[3]۔

اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر کسی روزہ دار نے بقصد اپنے حلق میں دُھواں داخل کیا تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا خواہ وُہ دُھواں عود یا عنبر کا ہو، اگر اسے روزہ یاد ہو کیونکہ اس سے بچنا ممکن ہے اس پر متنبہ رہنا چاہئے، جیسا کہ اس پر شرنبلالی سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔ت

علامہ شرنبلالی نے۲۲غنیہ ذوی الاحکام و۲۳امداد الفتاح و۲۴  مراقی الفلاح تینوں کتابوں میں فرمایا:

وھذالفظ المراقی وفیماذکرنا اشارۃ الٰی انہ من ادخل بصنعہ دخانا حلقہ بای صورۃ کان الادخال، فسد صومہ

مراقی الفلاح کی عبارت یہ ہے جو کچھ ہم نے ذکر کیا اس میں یہ اشارہ ہے کہ اگر کسی نے ارادۃً حلق میں دُھواں داخل کیا خواہ ادخال کی کوئی صورت

 


 

 



[1]  فتاوٰی ہندیۃ         الباب الرابع فیما یفسد الصوم     نورانی کتب خانہ پشاور         ۱/۲۰۳

[2] فتاوٰی انقرویۃ     کتاب الصوم         دارالاشاعۃ العربیہ قندھار افغانستان     ۱/۱۵

[3] درمختار         باب ما یفسد الصوم         مجتبائی دہلی۱/۱۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن