دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

الصائم لا یجد بدامن ان یفتح فمہ لیتکلم فصار کا لغبار والدخان[1] ۔

کیونکہ روزہ دار کو بات کرنے کے لئے مُنہ کھولنا پڑتا ہے تو مکھی کا حکم غبار اور دُھوئیں کی طرح ہے۔(ت)

۱۱فتح القدیر میں ہے:

قولہ فاشبہ الغبار والد خان اذا دخلا فی الحلق فانہ لایستطاع الاحتراز عن دخولھما لدخولھما من الانف اذاطبق الفم وصار ایضاکبلل یبقی فی فیہ بعد المضمضۃ۔[2]

مصنف کا قول مکھی کا داخل ہونا غبار اور دھوئیں کی طرح ہے کیونکہ جب وہ حلق میں داخل ہوجائیں توان کے دخول سے بچنا ممکن نہیں ہوتا، منہ اگر بند بھی ہو تو وہ ناك کے ذریعے داخل ہوجائیں گے اور یہ اس تری کی مانند بھی ہے جو کُلی کے بعد منہ میں رہ جاتی ہے۔(ت)

۱۲نورالایضاح متن امداد الفتاح میں ہے:

لایفسد الصوم لودخل حلقہ دخان بلاصنعہ او غبار ولو غبارالطاحون او ذباب او اثر طعم الادویۃ وھو ذاکر لصومہ[3]۔

ان صورتوں میں روزہ نہیں ٹوٹتا جب حلق میں بلا قصد دُھواں داخل ہوجائے یا غبار خواہ وہ آٹے کی چکی کا ہو یا مکھی یا دوائیوں کے ذائقے کا اثر منہ میں داخل ہوجائے اگر چہ روزہ دارکو روزہ دار ہونا یاد ہو۔(ت)

۱۳خانیہ و۱۴خلاصہ و۱۵خزانۃ المفتین میں ہے:

واللفظ للخانیۃ اذا دخل الدخان او الغبار او ریح العطر اوالذباب حلقہ لایفسد صومہ[4]۔

خانیہ کی عبارت یہ ہے: حلق میں دھواں، غبار، عطر کی خوشبو یا مکھی داخل ہوجائے تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔(ت)

۱۶سراج الوہاج و ۱۷ہندیہ میں ہے:


 

 



[1] ہدایۃ         باب مایوجب القضاء والکفارۃ     المکتبۃ العربیہ کراچی۱/۱۹۸

[2] فتح القدیر   باب مایوجب القضاء والکفارۃ  نوریہ رضویہ سکھر     ۲/۲۵۸

[3] نورالایضاح     مالایفسد الصوم         مطبع علیمی ،لاہور    ص۶۴      

[4] فتاوٰی قاضی خان     الفصل فیما لایفسد الصوم     منشی نولکشورلکھنؤ    ۱/۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن