30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب :
|
الحمد ﷲ الذی فرض علینا الصیام طہرا وجعل ھذاالدین یسراوالصلوۃ والسلام علی اطیب ریحان الرحمان طیبا ونشرا وعلٰی اٰلہٖ وصحبہ الذین من اقتفاھم لایصل الیہ دخان الضلال ورداولاصدرا۔ |
تمام تعریف اﷲ عزوجل کی جس نے طہارت کے لیے ہم پر روزے فرض فرمائے اور اس دین کوآسان بنایا، اور صلٰوۃ وسلام ہو اس ذات اقدس پر جو خوشبو کے لحاظ سے رحمان کے تمام گلستان میں اعلٰی ہیں، اور آپ کے آل واصحاب پرجنہوں نے آپ کی اس طرح اتباع کی کہ انہیں کسی بھی طرف سے گمراہی کی کوئی غبار لاحق نہ ہو سکے۔(ت) |
متون وشروح و فتاوٰی عامہ کتب مذہب میں جن پر مدارِ مذہب ہے علی الاطلاق تصریحات روشن ہیں کہ دُھواں یا غبار حلق یا دماغ میں آپ چلا جائے کہ روزہ دارنے بالقصد اسے داخل نہ کیا ہو تو روزہ نہ جائے گا اگر چہ اس وقت روزہ ہونا یاد تھا۔ ۱وقایہ و۲نقایہ و۳اصلاح و۴ملتقی و۵تنویروغیرہا میں ہے:
|
واللفظ للاصلاح دخل غبار اودخان او ذباب حلقہ لم یفطر[1]۔ |
اصلاح کے الفاظ یہ ہیں: حلق میں اگر غبار، دُھواں یا مکھی داخل ہوگئی تو روزہ نہ ٹوٹے گا(ت) |
۶غررمتن دررمیں ہے:
|
دخل حلقہ غباراودخان او ذباب ولو ذاکرالم یفسد[2] ۔ |
روزہ دار کے حلق میں غبار، دُھواں یا مکھی چلی گئی حالانکہ اسے روزہ یاد تھا تو روزہ فاسد نہ ہوگا(ت) |
۷بدایہ و۸ہدایہ و۹وافی و۱۰ کافی میں ہے:
|
واللفظ للکا فی، لودخل حلقہ ذباب وھو ذاکر لصومہ یفسد قیاسالوصول المفطر الی جوفہ وکونہ ممالایتغذی لاینافی الفساد کالتراب وفی الاستحسان لایفسد لانہ لایمکن التحرزعنہ فان |
کافی کی عبارت یہ ہے روزہ دار کے حلق میں مکّھی چلی گئی حالانکہ اسے روزہ یاد تھا روزہ قیاسًا فاسد ہوجائےگا___اس لئے کہ روزہ توڑنے والی چیز اس کے حلق میں چلی گئی اور اس کاغذ اوالی چیز نہ ہونا فساد کے منافی نہیں جیسا کہ مٹی کا حکم ہے اور استحسانًا روزہ فاسد نہ ہوگا کیونکہ اس سے بچنا ممکن نہیں ہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع