30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
انزال نہ ہو، اور۲مس جبکہ انزال ہو، اور ۳باہرسے کوئی چیز جوف میں اس طرح داخل ہو کہ باہر اُس کا علاقہ نہ رہے مثلًا ڈورے میں بوٹی باندھ کر نگل لی اور ڈور باہر ہے تو اگر اسے نکال لے گا روزہ نہ جائے گا اور اگر ڈور باہر نہ رہی یا نکالنے میں بوٹی یاا س کا کچھ حصہ جو ف میں رہ گیا تو روز ہ جاتا رہا ،
|
کل ذٰلك منصوص علیہ فی الدرالمختار [1]وغیرہ من الاسفار۔واﷲتعالٰی اعلم۔ |
اس تمام پر درمختار اور دیگر کتب میں تصریح ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ۲۲۴: مرسلہ قاری عبدالنبی طالب علم ۲رجب المرجب ۱۳۳۳ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ روزہ دار کو فصد کھلوانا اور سوزاك میں پچکاری لگوانا جائز ہے یا نہیں؟ اور فصد یا پچکاری لگوایا تو روزہ باطل ہوجائے گا یا نہیں ؟
الجواب:
فصد سے روزہ نہ جائے گا، ہاں ضعف کے خیال سے بچے تو مناسب، اور پچکاری سے مرد کا روزہ نہ جائے گا عورت کا جاتا رہے گا۔واﷲتعالٰی اعلم
_________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع