30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲) اس سے روزہ میں کوئی خلل نہیں آتالعدم المفطر۔واﷲتعالٰی اعلم
مسئلہ۲۲۲: مسئولہ عبد الرحمان صاحب جونپوری از گولڑہ ضلع راولپنڈی ۲۶صفر ۱۳۳۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ جولوگ پان یا تمباکو یا نسوار کے عادی ہیں وہ اگر روزہ کی حالت میں پان تمباکونسوارمنہ میں رکھ لیں اور اس کا جرم حلق کے اندر نہ جانے دیں تو روزہ ٹوٹ جائیگا یا نہیں؟ اور بصورت ٹوٹ جانے کے قضا لازم آئے گی یا کفارہ؟ مدلل بیان کیجئے، بینو اتوجروا
الجواب:
پان جب مُنہ میں رکھا جائے گا اُ س کا عرق ضرور حلق میں جائیگا، اور تمباکو جیسی کھائی جاتی ہے وہ اگر منہ میں ڈالی جائیگی تو یقینا اس کا جرم لعاب کے ساتھ حلق میں جائے گا اور نسوار تو بہت باریك چیز ہے جب اوپر کو سُونگی جائے گی ضرور دماغ کو پہنچے گی اور ان طلب والوں کے مقاصد بھی یونہی برآئیں گے اور فقہیات میں ایسا مظنون مثل متیقن ہے، یہ سب شیطانی وسوسے ہیں، ان چیزوں کے استعمال سے جو روزہ جائے اس کی فقط قضا نہیں بلکہ کفارہ بھی ضرور ہوگا کہ ان میں صلاح بدن وقضائے شہوت ہے اور اگر بالفرض ان میں احتیاط یقینی کی صورت متصور بھی ہوتی جب بھی ممانعت میں شك نہ تھا جیسے مباشرتِ فاحشہ کہ بے انزال ناقص نہیں مگر ممنوع ضرور ہے رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من وقع فی الشبہات فی الحرام کالراعی یرعی حول الحمی یوشك ان یرتع فیہ[1] ۔واﷲتعالٰی اعلم۔ |
جو شبہات میں داخل ہوتا ہے وہ حرام میں داخل ہوجائے گا جیسا کہ محفوظ جگہ کے قریب بکریاں چرانے والاقریب ہے کہ وُہ حرام میں واقع ہوجائے۔واﷲتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۲۲۳: ازکلکتہ پور نزدیك اسپتال ای، بی ، ایس ،آر، یکم ربیع الاول۱۳۳۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ روزہ کس کس حالت میں نہیں ہوتا؟ مثلًا اگر کوئی شخص پچھلے کو اتنا زیادہ کھالے کہ صبح کو اُسے کھٹّی ڈکاریں آئیں تو روزہ ہُوا یا نہیں ؟ اگر نہیں ہُوا تو کیا خرابی واقع ہوئی؟ دوسری یہ بات کہ روزہ کس کس حالت میں درست نہیں رہتا؟
الجواب :
کھٹّی ڈکار سے روزہ نہیں جاتا ، یہ کسی کتاب میں نہیں لکھا۔ روزہ تین باتوں سے جاتا ہے ۱جماع اگرچہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع