دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

(۳) منی اپنی رنگت اور بُو اور قوام وغیرہا کے باعث اور پانیوں سے ممتازہوجاتی ہے بہر حال صورت مستفسرہ میں جو کچھ نکلا اگرچہ منی ہی ہوجبکہ بالکل شہوت ساکن ہوجانے کے بعد بلاشہوت بعد پیشاب نکلا تو اس سے نہ غسل واجب ہونہ روزے میں کچھ خلل آیا اور مجرد خیال باندھنے سے تو روزہ اصلًا نہیں جاتا اگر چہ اسی حالت تصوّر ہی میں شہوت کے ساتھ انزال ہوجائے، ہاں لپٹانے یا بوسہ لینے یا ہاتھ لگانے کی حالت میں اگر انزال ہوتو روزہ فاسد ہوکر قضا لازم آئے گی اور ان افعال کے ختم کے بعد شہوت ہنوز باقی رہی اور اس حالت میں کہ یہ عورت کے جسم سے جدا ہے منی اُتری اور بشہوت نکل گئی تو اگر چہ غسل واجب ہوگامگر روزہ نہ جائے گا کہ یہ انزال اُن افعال سے نہ ہوا بلکہ مجرد تصوّرہُوا،

فی الدرالمختار انزل بفکر وان طال او نزع المجامع حال کونہ ناسیافی الحال عند ذکرہ وکذاعند طلوع الفجر وان امنی بعد النزع لانہ کالاحتلام لم یفطراھ۱ [1]ملتقطا وبہ یعلم ماذکرنا بالاولی کما لایخفی۔واﷲتعالٰی اعلم۔

درمختار میں ہے کہ اگر سوچنے سے انزال ہوگیا اگر چہ وُہ سوچ طویل تھی یا نسیانًا جماع شروع کیا تھا، روزہ یاد آنے پر فورًا چھوڑ دیا، اسی طرح حکم ہے اگر اس نے طلوعِ فجر ہوتے ہی جماع چھوڑ دیا، اگر چھوڑنے کے بعد منی کا خروج ہوااس سے روزہ فاسد نہ ہوگا کیونکہ یہ احتلام کی طرح ہے اھ مختصرًا۔ اس سے زیرِ بحث مسئلہ کا حکم بطریق اولٰی معلوم ہوگیا جو نہایت ہی واضح ہے، واﷲتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۲۲۰تا۲۲۱:    ۲۶صفر۱۳۱۷ھ

(۱) ایك شخص پان کھاکے اوّل شب میں سویا،صبح کو اُٹھ کر نیت روزہ کرتا ہے، روزہ درست ہوگا یا نہیں؟

(۲)حالتِ روزہ میں اگر کوئی پانی سے استنجا کرے اور بائی اخراج ہو اور بدستور استنجا کرنے میں مشغول رہے توروزہ رہا یا نہیں؟بینواتوجروا۔

الجواب:

(۱) اگرپان کھالیاتھا مُنہ میں صرف چند دانے چھالیا کے دانتوں میں لگے رہ گئے تو روزہ صحیح ہوجائے گا اور اگر صبح کے بعد بھی ایسا اُگال کثیر منہ میں تھا جس کا جرم خواہ عرق لعاب کے ساتھ حلق میں جانا مظنون ہے تو روزہ نہ ہوگا۔


 

 



[1] درمختار     باب مایفسد الصوم    مجتبائی دہلی۱/۵۰-۱۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن