دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

تنبیہ: فتح القدیرومراقی الفلاح وفتاوٰی ظہیریہ وفتاوٰی ہندیہ وغیرہا عامہ کتب میں جو انگلی کی تری میں آب و روغن کا ذکر ہے محض تمثیل وتصویر ہے، نہ تخصیص وتقییدکہ اگر دودھ یا گھی لعاب دہن میں تر ہو جب بھی بِداہۃًحکم یہی ہے کہ مدارصرف کسی تری کا خارج سے جوف میں جاکر رہ جانا ہے کما افادہ فی ردالمحتار(جیسا کہ ردالمحتار میں بیان ہُوا۔ت) ولہذا درمختار میں مطلق مبتلۃ(تر ہوئی۔ت)فرمایا، اور شك نہیں کہ فرج کی رطوبت جب انگلی سے لگ کر باہر آئی اب وُہ بھی رطوبتِ خارجہ ہوگئی، اب دوبارہ جو باہر سے جاکر فرج داخل کے اندر رہ جائے گی ضرور فسادِ صوم لائے گی جس طرح لعابِ دہن اگر قبل خروج اُسے نگل جائے روزہ میں خلل نہیں، اور اگر دہن سے جُدا کردینے کے بعد کھائے گا روزہ جائے گا کمافی ردالمحتار عن البدائع ومثلہ فی کثیر من الکتب(جیسا کہ بدائع سے ردالمحتار میں اور اسی طرح اکثر کتب میں ہے۔ت) رہا علماء کا فرمانا کہ اگر کان سے میل نکالا اور میل لگی ہوئی سلائی دوبارہ سہ بارہ کان میں کی تو بالاجماع روزہ نہ جائے گا۔ بزازیہ ونورالایضاح ودرمختار وغیرہا میں ہے:

واللفظ للوجیز، اجمعواانہ لو حك اذنہ بعود فاخرج العودوعلٰی راسہ درن ثم ادخلہ ثانیا وثالثاکذٰلك انہ لایفسد۔[1]

وجیز کی عبارت یہ ہے فقہاء کا اس پر اتفاق ہے کہ اگر کسی نے عود(لکڑی) کے ساتھ اپنا کان کُھرچاپھر لکڑی جب باہر نکالی تو اس کے سرے پر میل تھی اب اسی لکڑی کو دوبارہ یا سہ بارہ اسی طرح(کان میں) داخل کیا تور وزہ فاسد نہ ہوگا۔(ت)

وہ اس مسئلہ سے جُدا ہے وہاں  روزہ نہ ٹوٹنے کی وجہ یہ ہے کہ کان کریدنے میں سلائی دماغ تك نہیں جاتی تو میل جوف میں داخل نہ ہُوا بخلاف یہاں کے کہ فرج داخل خود جوف ہے۔مراقی الفلاح میں ہے:

حك اذنہ بعودفخرج علیہ درن ممافی الصماخ ثم ادخلہ ای العود مراراالی اذنہ لایفسد صومہ بالاجماع، کما فی البزازیۃ جلعدم وصول المفطر الی الدماغ [2]، واﷲتعالٰی اعلم۔

اگر کان کو لکڑی کے ساتھ کُھر چا پھر جب لکڑی واپس نکالی تو اس پر کان کے اندر سے میل آئی پھر ا س لکڑی کو کئی دفعہ کان میں داخل کیا تو بالاتفاق روزہ فاسد نہ ہوگا،جیسا کہ بزازیہ میں ہے کیونکہ کوئی چیز روزہ توڑنے والی دماغ تك نہیں پہنچی۔ واﷲتعالٰی اعلم(ت)

 


 

 



[1] فتاوٰی بزازیہ علی حاشیہ فتاوٰی ہندیۃ     کتاب الصوم     نورانی کتب خانہ پشاور    ۴ /۹۸

[2] مراقی الفلاح معہ حاشیہ طحطاوی باب فی مالایفسد الصوم،نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی، ص۳۶۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن