30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تری کی حالت میں پھراندر کی کہ تری چُھوٹ کر فرج داخل میں لگی۔ چوتھے یہ کہ انگلی کٹی ہوئی جسم سے جُدا تھی وہ فرج داخل کے اندر غائب کردی گئی کہ سراباہر نہ رہا ، یہ احکام بھی اُسی مسئلہ سے ظاہر ہیں ان میں برابر ہے خواہ انگلی مرد کی ہو یا عورت خود اپنی
|
ادخل اصبعہ الیابسۃ فی دبرہ اوفرجھا لم یفطر ولومبتلۃ فسد اھ [1]ملتقطا |
اگر کسی نے انگلی دُبر میں دی یا عورت نے اپنی فرج میں داخل کی توروزہ نہیں ٹوٹے گا، اور اگر انگلی تر تھی تو روزہ ٹوٹ جائے گا اھ اختصارًا(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
قولہ ولو مبتلۃ فسد لبقاء شئی من البلۃ فی الداخل۔[2] |
قولہ اگر(انگلی) تر ہُوئی تو ٹوٹ جائے گا، یہ اس لیے ہے کہ اس صورت میں داخل دبر وفرج میں کچھ تری باقی رہ جائے گی۔(ت) |
حاشیہ طحطاوی میں ہے:
|
ظاہر کلامہ یقتضی ان الذی ادخل فی فرجھا الرجل والحکم واحد۔[3] |
ظاہر کلام کا تقاضا یہ ہے کہ فرجِ عورت میں انگلی داخل کرنے والامرد ہو، حالانکہ (دونوں صورتوں میں خواہ مرد ہویا عورت)حکم ایك ہے(ت) |
فتح القدیر میں ہے:
|
لو ادخل الاصبح فی دبرہ اوفرجھا الداخل لا یفسد الصوم الاان تکون مبلولۃ بماء اودھن علی المختار وقیل یجب علیہ القضاء والغسل۔[4] |
اگر کسی نے مرد کی دبر یا عورت کی فرج داخل میں انگلی داخل کی تو مختار قول پر روزہ فاسد نہ ہوگا مگر اس صورت کہ جب وُہ پانی یا تیل کے ساتھ تر ہو۔ بعض نے کہا ہے کہ ایسی صورت میں روزہ کی قضاء اور غسل لازم ہوجائے گا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع