30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۱۷تا۲۱۹: از علی گڑھ بوساطت رحیم اﷲخاں ۲۵ رمضان المبارك ۱۳۱۵ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں:
(۱)رمضان میں عورت کوئی دوا خشك اپنے جسم میں رکھے تو روزے میں کچھ فساد آئے گایا نہیں؟
(۲)عورت بتّی کسی دوا کی یا انگلی سے دوا اپنے جسم میں داخل کرے، یا مرد انگلی کرے توروزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟
(۳)عورت کو لپٹا یا یا خیال باندھا ، کچھ دیر بعد جس وقت کہ خواہش بالکل نہ رہی بُوندیں خارج ہوچکی ہیں، پیشاب کوجاتے وقت بعد پیشاب کے کچھ گاڑھا پانی سفید نکلے جس کی شکل منی کی سی ہو تو اس کو منی کہا جائے گا یا نہی؟ اور روزہ اس سے ٹوٹے گا یا نہیں؟بینواتوجروا۔
الجواب:
(۱)اگر روزے کی حالت میں یعنی طلوعِ صبح صادق سے غروبِ شمس تك رمضان خواہ غیر رمضان میں دوا خشك یا تر خواہ کوئی چیز فرج میں اس طرح رکھی گئی کہ فرج داخل کے اندر بالکل غائب کردی توروزہ جاتارہا، اور اگر مثلًا دواکسی کپڑے میں باندھ کر فرج میں اس طرح رکھی کہ کپڑے کا سِرافرج داخل سے باہر رہا اگر چہ فرج خارج میں غائب ہوجائے تو روزہ نہ جائے گا جب تك دوا کاکوئی حصہ کپڑے سے چھین کر فرج داخل کے اندر نہ گرے یا دوا ایسی تر ہوکہ کپڑے میں ٹپك کر فرج داخل میں لگے یا حرکت کے سبب کپڑا چڑھ جائے کہ بالکل فرج داخل کے اندر غائب ہوجائے، ان صورتوں میں روزہ جاتارہے گا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع