30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور اس معنی کی مؤیّد وُہ حدیث ہے جو بطریق زید بن عقبہ حضرت سمر ہ بن جندب رضی اﷲتعالٰی عنہ سے مروی کہ شھر اعید لایکونان ثمانیۃ وخمسین یوما[1]عیدکے دونوں مہینے ۵۸ دن کے نہیں ہوتے۔
باایں ہمہ محققین کے نزدیك اس سے اکثری اغلبی حکم مراد ہے۔ نہ کہ دائمی ابدی۔ امام طحاوی رحمۃاﷲتعالٰی علیہ فرماتے ہیں:قد وجدناھما ینقصان فی اعوامہم[2] نے برسوں دیکھا کہ یہ دونوں مہینے سال میں ۲۹ کے ہوئے ۔
اقول: معہذا حدیث اول کے تو عمدہ معانی علماء نے بیان فرمائے ، اور تحقیق روشن یہی ہے کہ اس کاثواب نہیں گھٹتا اگرچہ گنتی میں پُورے ہوں،اور حدیث دوم کی صحت معلوم نہیں، اگر صحیح ہوتو بعض رواۃ سے اپنی فہم کی بناء پر نقل بالمعنی محتمل، واﷲتعالٰی اعلم،
بالجملہ غرض یہ ہے کہ ایسے تجریبات کا دائمی ہونا ضرور نہیں، اور دائمی ہوں بھی تو احکامِ شرع کا اُن پر مدار نہیں۔واﷲتعالٰی اعلم، واﷲ الھادی وصلی اﷲتعالٰی علٰی سید المرسلین محمد واٰلہٖ وصحبہٖ اجمعین ط
___________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع