دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

من کتاب البیوع لا یعتمد علی الخط ولا یعمل بہ ولاشك ان الخط اعم من ان یکون بالقلم اوبالطابع الذی ھو الختم خ ملخصًا[1]۔

کتاب البیوع میں ہے کہ خط پر نہ اعتماد کیا جاسکتا ہے نہ عمل، اور اس میں شك نہیں کہ خط سے مراد عام ہے خواہ وہ قلم سے تحریر کیا ہُوا ہو یا اس پر مُہر مطبوع ہو خیریہ ملخصًا(ت)

ان کے سوابے اعتبارئ خط پندرہ کتابوں کی عبارتیں فقیر نے فتوی تار مندرجہ رسالہ از کی الاہلال میں ذکر  کیں وباﷲ التوفیق ۔تنبیہ:خط بعض صورتوں میں مقبول ہوتا ہے ،کتاب  القاضی الی القاضی یعنی حا کم شرع کو خط لکھے  تو بشرائط کثیرہ حجتِ ملزمہ  ہے

(ح)۱۶/۲۹:عــــہ۱:الثلثۃ من کتاب الدعوی کا لاخیرۃ۱۲

آخری کی طرح یہ تینوں بھی کتاب الدعوٰی سے ہیں ۱۲(ت)

(م) قمر۱۷:تار محض نمبر۳۰مہمل اور ناقابلِ التفات اگر چہ متعدد شہروں سے وارد ہو ۔

(ش)۱۷/۳۰ :فقیر غفر اﷲتعالٰی لہ نے اس بارے میں ایك مفصل فتوٰی لکھا اور علمائے بدایوں و رام پور و حیدر آباد و دہلی نے مُہریں کیں، وُہ فتوٰی آخر رسالہ ازکی الاہلال میں مذکور ہُوا، اور ہم ان شاء اﷲ بحثِ استفاضہ میں یہ بھی ظاہر کریں گے کہ تار جیسا ایك جگہ ویسا ہی دس بیس مقام کا، سب نامعتبر ہیں، یعنی اگر کسی شہرمیں متعدد تار مختلف امصار سے آئیں تو ان کی بھی کچھ وقعت نہ ہوگی کہ کثرتِ تار شرعی تواتر واشتہار سے اصلًا علاقہ نہیں۔

(م) قمر ۱۸نمبر۳۱: بازاری افواہ اصلًا کوئی چیز نہیں۔

 (ش) ۱۸ /۳۱: اکثر دیکھا گیا ہے کہ خبر رؤیت میں شہر میں شہرہ اور عام عوام کی زبان پر چاند چاند کا چرچا ہوگیا، پھر تحقیق کیجئے تو کچھ اصل نہ تھی۔ اسے افواہ کہتے ہیں۔ شرع  جس تواتر و شہرت کو قبول فرماتی ہے وہ اور چیز ہے۔

(م)قمر۱۹نمبر۳۲:مجرد حکایت محض نامسموع۔

(ش)۱۹/۳۲: گواہوں کا مجرد بیان کہ فلاں شہر میں چاند ہُوا، یا فلاں فلاں نے چاند دیکھا، یا فلاں روز سے روزہ رکھا۔ مجرد حکایت ہے جس پر اصلًا التفات نہیں، بلکہ یا توا پنے معائنہ کی شہادت ہو، یا


 

 



[1] فتاوٰی خیریہ        کتاب الدعوۃ     دارالمعرفۃ بیروت    ۲/۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن