30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
والشافعی انہ لا اعتماد قولھم [1]ش ملخصا |
سے مروی ہے کہ کچھ شاذاحناف کو چھوڑ کر باقی تمام احناف اور شوافع اس پر متفق ہیں کہ نجومیوں کے قول پر اعتماد نہیں کیا جائے گا'شامی ملخصًا(ت) |
تنبیہ: اس مسئلہ کے یہ معنی ہیں کہ جو بات وہ بطور ہیأت کہیں مقبول نہیں ورنہ اگر شہادت رؤیت ادا کریں تو مثل اور لوگوں کے ہیں، جن شرائط سے اوروں کی گواہی سُنی جاتی ہے اُن کی بھی گواہی قبول ہوگی، پھر اُن کا قابل شہادت ہونا جبھی ہے کہ ہیأت و نجوم کی خلافِ شرع باتوں پر اعتقاد نہ کرتے ہوں صرف صناعی طور پر آسمان کی گردشوں، ستاروں کی چالوں، طلوع وغروب، جوع واستقامت، بطؤوسرعت، قرآن، تسدیس ترجیح ، تثلیث ،مقابلہ، اجتماع وغیرہ سے بحث کرتے ہوں، ورنہ مثلًا امورِ غیبِ پر احکام لگانا سعد و نحس کے خرخشے اٹھانا،زائچہ کے راہ پر چلنا چلانا، اوتاداربع، طالع رابع، عاشر، سابع پر نظر رکھنا زائلہ مائلہ کو جانچنا پرکھنا ، شرعًا ہجر ہے۔ اور اعتقاد کے ساتھ ہوتو قطعًا کفر، والعیاذ باﷲ رب العالمین۔ اسی قبیل سے ہے ان کا کہنا کہ فلاں دن رؤیت واجب ہے فلاں دن محال۔ اگر وجوب واستحالہ عادی مراد لیتے ہیں توخیر کہ سنۃ اﷲکیلئے تبدیل نہیں، ورنہ حقیقی و عقلی کا قصد معاذاﷲکُھلا ہوا کفر ہے۔اعاذنا اﷲبمنہ العظیم، اٰمین(اﷲتعالٰی اپنے بڑے احسان پر ہمیں محفوظ رکھے، آمین۔ت)
اہل تخجیم میں قرار پایا ہے کہ جب تك چاند آٹھ درجے آفتا ب سے دور نہیں ہوتا ہرگز نظر نہیں آتا صرح بہ الفاضل الرومی(اس پر فاضل رومی نے تصریح کی ہے۔ت) اور جب ۱۲ درجے جُدا ہوتا ہے ضرور نظر آتاہے نص علیہ علامۃ الشریف(علامہ شریف نے اس پر نص کی ہے۔ت) پھر وُہ ۲۹ تاریخ مغرب کی تقویم یعنی اُس وقت فلك بروج سے شمس و قمر کے مواضع نکال کر فصل دیکھتے ہیں اگر آٹھ درجے سے کم پایا حکم لگادیا کہ آج رؤیت ہرگز نہ ہوگی اور ۱۲ یا ۱۲سے زائد دیکھا تو جزم کردیا کہ ضرور ہوگی، اور اس کے مابین معلوم ہوا تو رؤیت ہلال مشکوك رکھتے ہیں، پھر منجمان ہند کی ادا کچھ نرالی ہے۔ فقیر نے بارہا دیکھا کہ ۲۹ کی مغرب کو قمر ۱۲ درجے سے بہت زیادہ دُور ہے پھر بھی اُنہوں نے کل کی رؤیت رکھی۔ خیر یہاں یہ کہنا ہے کہ حکمائے یُونان اُن کے قواعد وضع کرچکے خود بھی ان پر مطمئن نہیں، تصریح کرتے ہیں کہ احوال قمر کا آج تك انضباط نہ ہُوا پھر ایسے شاك وشاك فی انہ شاك بات کا کیا اعتبار،
|
سُبْحٰنَکَ لَا عِلْمَ لَنَاۤ اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ الْعَلِیۡمُ الْحَکِیۡمُ﴿۳۲﴾ [2]اقول : و |
پاك ہے تیری ذات ہمیں علم نہیں مگر اتنا جو تُونے ہمیں سکھایا، بلا شُبہ تُوہی جاننے والا ہے اور حکمت والاہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع