دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

صومو الرؤیتہ وافطر الرؤیتہ فان اغمی علیکم فاکملواعدّۃ شعبان ثلثین۔[1]

چاند دیکھ روزہ رکھو، چاند دیکھ کر ختم کرو۔ اور اگر مطلع صاف نہ ہو تو تیس۳۰کی گنتی پُوری کرلو۔(ت)

پس ہمیں اسی پر عمل فرض ہے، باقی رہا حساب ، اسے خود حضور اقدس صلی اﷲعلیہ وسلم نے یك لخت ساقط کردیا، صاف ارشاد فرماتے ہیں،

اناامیۃ لا نکتب ولا نحسب الشھر ھکذا وھکذاوالشھر ھکذا وھکذا۔[2]رواہعــــہ۲ الشیخان ابوداؤد و نسائی عن ابن عمر رضی اﷲتعالٰی عنھما۔

ہم اُمّی امّت ہیں، نہ لکھیں نہ حساب کریں دونوں ہاتھوں کی انگلیاں تین بار اُٹھا کر فرمایا مہینہ یُوں اور یُوں اور یُوں ہوتا ہے۔تیسری دفعہ میں انگوٹھا بند فرمالیا یعنی انتیس' اور مہینہ یوں اور یُون ہوتا ہے، ہر بار سب انگلیاں کُھلی رکھیں یعنی تیس۔ (اسے امام بخاری، مسلم، ابوداؤد، نسائی نے ابن عمر رضی اﷲتعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت)

ہم بحمد اﷲولہ المنّۃ اپنے نبی اُمّی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کی اُمّی اُمّت ہیں، ہمیں کسی کے حساب کتاب سے کیا کام، جب تك رؤیت ثابت نہ ہوگی نہ کسی کا حساب سُنیں' نہ تحریر مانیں، نہ قرائن دیکھیں، نہ اندازًا جانیں۔

لاعبرۃ بقول الموقتین ولو عد ولا' علی المذہب بل فی المعراج' لا یعبتر قولھم بالاجماع ولا یجوز للمنجم ان یعمل بحساب نفسہ وفی النھر' فلا یلزم بقول الموقتین انہ ای الھلال یکون فی السماء لیلۃ کذاوان کانوا عدولا فی الصحیح کما فی الایضاح اھ وفی القنیۃ عن ابن مقاتل انہ کان یسألھم ویعتمد علٰی قولھم اذااتفق علیہ جماعۃ منھم ثم نقل عن شرح  السرخسی انہ بیعد وعن مجد الائمۃ انہ اتفق اصحاب ابی حنیفۃ الاالنادر عــــہ۳

صحیح مذہب کے مطابق نجومیوں کا قول معتبر نہیں اگر چہ وُہ عادل ہوں، بلکہ معراج میں ہے کہ ان کا قول بالاجماع معتبر نہیں' اور نجومی کو خود اپنے حساب پر عمل کرنا درست نہیں۔ نہرمیں ہے نجومیوں کا یہ قول کہ فلاں رات کو آسمان پر چاند نظر آئے گا صحیح روایت کے مطابق ان کے اس قول سے روزہ لازم نہ ہوگا، اگر چہ نجومی عادل ہو جیسا کہ ایضاح میں سے ہے اھ قنیہ میں ابن مقاتل سے مروی ہے کہ نجومیوں سے سوال کیا جائے اور اگر ان کی ایك جماعت کا اتفاق ہوجائے تو ان کے قول پر اعتماد کیا جائے، پھر شرح سرخسی سے نقل کیاہے کہ یہ بعید (ازقیاس) ہے، مجد الائمہ

 


 

 



[1] صحیح بخاری     کتا ب الصوم     قدیمی کتب خانہ کراچی۱/۲۵۶

[2] صحیح بخاری کتا ب الصوم     قدیمی کتب خانہ کراچی۱/۲۵۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن