30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اھلّہ علینا بالیمن والایمان والسلامۃ والسّلام۔ [1] (اق ت ك حب) عن طلحۃ بن عبید اﷲ باسناد حسن ، والتوفیق لما تحب وترضی۔ [2]حب عن طلحۃ (طب) عن ابن عمر، والسکینۃ والعافیۃ والرزق الحسن[3] (سن)عن حدیر السلمی مرسلا، ربی وربك اﷲ۔[4] امی ت ك (حب) عن طلحۃ طب عن ابن عمر، الحمد ﷲ الذی ذھب بشھرکذا[5]وعن قتادۃ بلاغًا(سنّ) عن عبد اﷲ بن مطرف اسئلك من خیر ھذاالشھرونورہ و برکتہ وھداہ وطھورہ ومعافاتہ[6] (سنّ)مثلہ، اللھم ارزقنا خیرہ ونصرہ وبرکتہ وفتحہ ونورہ ونعوذبك من شرہ وشرما بعدہ[7] (مومص)عن علی موقوفا۔ |
اس چاند کو ہم پر برکت، ایمان، سلامتی اور امن والا بنادے ۔ (ا،ق ت ك حب)حضرت طلحہ بن عبید اﷲ سے سند حسن کے ساتھ مروی ہے اور اس چیز کی توفیق دے جو تجھے پسند اورتو اس سے راضی ہے(حب) نے طلحہ سے اور(طب) نے حضرت ابن عمر سے یہ الفاظ بھی نقل کئے سکون، عافیت اور رزق حسن مانگتا ہُوں ، (سن)نے حضرت حدیر السلمی سے مرسلًا روایت کیا میرا رب اور تیرا رب اﷲ ہے ( ا می ت ك حب) نے حضرت طلحہ سے اور طب نے حضرت ابن عمر سے روایت کیا ،تمام حمد اس اﷲ کی جو گزشتہ ماہ اسے لے گیا، حضرت قتادہ سے بلاغًا، اور (سن) نے حضرت عبد اﷲبن مطرف سے روایت کیا ہے اے اﷲ! میں تجھ سے اس ماہ کی خیر ، اس کا نور، اس کی برکت، اس کی ہدایت، اس کی طہارت اور عافیت مانگتا ہوں۔ |
(سن) نے اس کی مثل روایت کیا۔ اے اﷲ! ہمیں اس کی خیر، مدد، برکت، رحمت، فتح اور نور عطا فرما اور ہم اس کے اور اس کے ما بعد کے شر سے تیری پناہ ڈھونڈتے ہیں۔ اسے (مو مص) نے حضرت علی رضی اﷲعنہ سے مو قوفًا روایت کیا ے۔(ت)
[1] جامع ترمذی ابواب الدعوات امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی۲/۴۹۸
[2] الاحسان بترتیب ابن الحبان حدیث ۸۸۵ باب الادعیۃ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۳/۷۰
[3] عمل الیوم واللیلۃ حدیث۶۴۵دائرۃ المعارف حیدر آباد دکن انڈیا ص۱۷۵
[4] جامع ترمذی ابواب الدعوات امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی۲/۴۹۸
[5] عمل الیوم واللیۃ حدیث ۶۴۷دائرۃ المعارف حیدر آباد دکن انڈیا ص۱۵۷
[6] عمل الیوم واللیۃ حدیث ۶۴۷دائرۃ المعارف حیدر آباد دکن انڈیا ص۱۵۷
[7] المصنف ابن ابی شیبہ حدیث ۹۷۹۶ کتاب الدعوات ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ۱۰/۳۹۹- ۴۰۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع