30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ شرکی چیز ہے افادہ المناوی فی التیسیر[1] (مناوی نے تیسیرمیں افادہ کیا۔ت)
اقول : یا یہ کہ کفار نے اُس کی عبادت کی اور شرع میں اُسے دیکھ کر اﷲ جل جلالہ سے دُعا کرنی آئی، تو پسندیدہ ہُوا کہ منہ پھیر کر کی جائے تاکہ کفار سے مشابہت نہ لازم آئے۔واﷲ و رسولہ اعلم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم۔
(م )نمبر۱۴: یہ جو جاہلوں میں مشہور ہے کہ فلاں چاند تلوار پر دیکھے فلاں آئینے پر۔ یہ سب جہالت و حما قت ہے، بلکہ حدیث میں جو دُعائیں فرما ئیں وُہ پڑھنی کافی ہیں۔
(ش)نمبر۱۴:حدیث میں رؤیتِ ہلال کی بہت دُعائیں عــــہ۱ آئیں، بعض حصنِ حصین میں مذکور ہیں۔
(ح) عــــہ۲ نمبر ۱۴:فقیر غفراﷲتعالٰی لہ جہاں تك اس وقت اپنی نظر میں ہیں تمام ادعیہ حدیث کو مع اشارہ رموز مخرجین جمع کرتا ہے وباﷲالتوفیق:
|
(می) اﷲ اکبراﷲاکبر الحمدﷲ لاحول ولا قوّۃ اِلّا باﷲ۔ اللھم انی اسئلك من خیر ھذاالشھر اعوذبك من شرّالقدر ومن شریوم المحشر۔[2] (اطب)عن عبادہ بن الصامت، ھلال خیر ورشد امنت بالذی خلقک۔[3] (د) عن قتادۃ بلاغا، اللھم انی اسئلك من خیرھذا(۳) اللھم انی اسئلك من خیرھذا الشھر وخیر القدر واعوذ بك من شرہ[4] (۳) (طب) عن رافع بن خدیج باسناد حسن اللھم |
(می)اﷲ اکبر اﷲ اکبر ، الحمد ﷲ، برائی سے پھرنے اور نیکی کی طاقت اﷲتعالٰی کی توفیق کے بغیر نہیں۔ اے اﷲمیں تجھ سے اس ماہ میں خیر مانگتا ہوں اور شر تقدیر اور شرِ قیامت سے تیری پناہ ڈھوندتا ہوں۔ (اطب) حضرت عبادہ بن صامت رضی اﷲتعالٰی عنہ سے مروی ہے اے خیرو رشدکے چاند، میں تیرے پیدا کرنے والے پر ایمان رکھتا ہوں۔ (د) حضرت قتادہ سے مرسلًا مروی ہے اے اﷲ!میں تجھ سے اس میں خیر مانگتاہوں۔ (۳) اے اﷲ!میں تجھ سے اس ماہ کی اور تقدیر کی خیرمانگتا ہوں اور اس کے شر سے تیری پناہ ڈھونڈتا ہوں(۳)(طب) حضرت رافع بن خدیج رضی اﷲتعالٰی عنہ سے سندِ حسن کے ساتھ مروی ہے:اے اﷲ! |
[1] التیسیر تحت حدیث کان اذارأی الہلال مکتبۃ الامام الشافعی ریاض سعودیۃ ۲ /۲۴۹
[2] مسند احمد بن حنبل مرویا ت عبادہ بن الصامت دارالفکر بیروت ۵ /۲۳۹
[3] سنن ابی داؤد کتاب الادب باب ما یقول الرجل اذا رأی الہلال آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۳۳۹
[4] المعجم الکبیر للطبرانی حدیث ۴۴۰۹ المکتبۃ الفیصلیہ بیروت ۴ /۲۷۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع