دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

فروض العین وانھا تجب فی لیلۃ الرؤیۃ حتی تخرج المخدرۃ والمنکوحۃ بدون اذن زوجھا ومولاھا [1]۱۲(ملخصًا)

کی ہے اور آپ یہ بھی جان چکے کہ علماء نے تصریح کی ہے کہ شہادت فرضِ عین ہے اور یہ چاند دیکھنے والی رات میں ہی گواہی دینا لازم ہے حتی کہ پردہ نشین اور منکوحہ خواتین پر بغیر اجازت خاوند اور مولٰی کے( چاند دیکھنے کے لیے نکلنا لازم ہے)۔(ت)

(م) نمبر۱۰: جب چاندپر نظر پڑے اور دیکھنے والوں کی گواہی کفایت نہ کرتی ہو، فورًاجہا ں تك بن پڑے ایسےمسلمانوں کو دکھا دیں،جن کی گواہی کافی ہو ، اور ویسے بھی دکھا دینا چاہئے کہ کثرت بہرحال بہتر ہے ۔

(ش) نمبر ۱۰: اقول : اگر مطلع صاف نہیں ،دفعتا ابر ہٹا اور اسے چاند نظر پڑا ،اب یہ اس قابل نہیں کہ اس کی  گواہی مسموع ہو، خواہ فاسق ہے یا مستور یا اکیلا یا صرف عورتیں یا غلام ہیں اور ہلال ہلالِ عیدین تو ان لوگوں کا دیکھنا کافی نہ ہوگا۔ اور عجب نہیں کہ ابر پھر آجائے۔ لہذا نہایت تعجیل کرکے ایسے معتمد مسلمانو ں کو دکھا دے جن کی گواہیاں کفایت کرجائیں قال اﷲتعالٰی وَتَعَاوَنُوۡا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی ۪ [2] (اﷲتعالٰی کا فرمانِ مبارك ہے۔ نیکی اور تقوٰی پر ایك دوسرے کے ساتھ تعاون کرو۔ت) اِس صورت میں تو بشرط  قدرت معتمدین کو دکھانا لازم ہونا چاہئے ، اور اگر ایسا نہیں بلکہ خودان کی گواہی بس ہے، تاہم اوروں کا دکھانا اچھا ہی ہے کہ کثرتِ شہود بہرحال بہتر ہے عجب کیا کہ یہ اپنے نزدیك اپنی گواہی کافی سمجھیں اور حاکمِ شرع کو کسی وجہ سے اعتبار نہ آئے تو اور شہود کی حاجت پڑے ھذاکلہ ما ذکرتہ تفقّھا وارجواان یکون حسنًا اِن شاء اﷲتعالٰی (بندہ نے یہ تمام بطور استنباط کہا ہے اور امید ہے یہ اِن شاء اﷲ درست ہوگا۔ت)

(م)نمبر۱۱: جس شام احتمالِ ہلال ہو جب تك حکم حاکمِ شرعی فتوٰی عالمِ دین نہ ہوہرگز ہرگز کسی وجہ سے بندوقیں یا آواز کی آتش بازی اپنے  دنیوی کاموں کے لیے بھی ہرگزنہ کریں۔

(ش)نمبر۱۱: اصطلاح یُوں ٹھہری ہُوئی ہے کہ جہاں اسلامی ریاست ہے بعد تحقیق ہلال توپ کے فَیر ہوتے ہیں اور شہروں میں بند وقیں یا ہوائیاں وغیرہ چھوڑتے ہیں، اب اگر ثبوت  شرع ہوگیا اور حاکمِ شرع نے بھی حکم دے دیا جب تو یہ فعل مستحسن ہے کہ ایك نیتِ صالحہ سے کیا جاتا ہے اور آتشبازی کا ناجائز ہونا بوجہ اضاعت مال تھا، یہاں جاری نہیں کہ بعد غرض محمود کے اضاعت کہاں۔ ورنہ دو۲ صورتیں ہیں: ایك یہ کہ اعلانِ ہلال کے سوا اور کسی وجہ سے یہ فعل کریں، مثلًا دوست کے گھر بیٹا پیدا ہُوا، بندوقیں سرکیں، یا خالی بیٹھے مال ضائع کرنا چاہا، ہوائیاں،


 

 



[1] مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی         فصل فیما یثبت بہ الہلال    نورمحمد کارخانہ کتب کراچی    ص۳۵۸،ردالمحتار                 کتاب ا لصوم        داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/۹۱

[2]  القرآن ۵/۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن