دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

بہت لوگ بارہویں کو قربانی کرتے ہیں، ان کی قربانیاں بے وقت ہونگی،عرفہ کی  صبح سے ہر نماز کے بعد تکبیر واجب ہوتی ہے، واقع میں جو عرفہ ہے یہ اُسے آٹھویں جان کر تکبیریں نہ کہیں گے۔

وکما ان مایتوصل بہ الی  الفرض فرض فکذا  ا ن مایتوصل بہ الی الواجب واجب فصح الافتراض علی اھل الموسم والوجوب علٰی غیرھم ھذا کلہ ماذکرتہ تفقھاوارجوان یکون صوابا ان شاء اﷲتعالٰی۔

جیساکہ فرض تك پہنچانے والی چیز فرض ہوتی ہے اسی طرح واجب تك پہنچانے والی چیز واجب ہوتی ہے تو اہلِ موسم پر کوشش کرنا فرض اور دوسروں پر واجب ہے، تمام جو میں نے بیان کیا یہ بطورِ تفقہ ہے اور امید ہے کہ یہ انشاء اﷲتعالٰی صواب ہوگا۔(ت)

(م)نمبر۴ : ۲۹ رجب کو ہلالِ شعبان، ۲۹ شوال کو ہلالِ ذیقعدہ کی بھی تلاش کریں۔

(ش)نمبر۴: ہلالِ شعبان کی تلاش کا حکم خود حدیث عــــہ۱ میں ہے، حکمت اس میں یہ ہے کہ جب رمضان کا چاند بوجہ ابر نظر نہیں آتا تو حکم ہے کہ شعبان کی گنتی تیس پُوری کرلیں۔ جب شعبان کا چاند بہ تحقق نہ معلوم ہوگا تو اس کی گنتی پر کیا یقین ہوسکے گا۔ یُوں ہی اگر ذی الحجہ کا چاند نظر نہ آئے تو ذیقعدہ کی گنتی تیس رکھیں گے، اور وہی بات یہاں پیش آئے گی،

کذا ینبغی ان یلتمسواھلال شعبان ایضافی حق اتمام العدد۱[1] (ع)(فتاوی عالمگیریۃ) عن السراج  الوھاج، قلت وزدت عــــہ۲  علیہ ھلال ذی القعدۃ تفقّھا۔

یُوں ہی اتمامِ تعداد کے لیے شعبان کے چاند کا تلاش کرنا بھی ضروری ہے(ع) یہ فتاوٰی عالمگیری میں سراج وہاج سے ہے بندہ اس پر بطور استخراج اضافہ کرتا ہے کہ ذی القعدہ کے چاند کا بھی تلاش کرنا ضروری ہے۔(ت)

 

عــــہ۱: قلت خود حدیث میں ہے:

اخرج الترمذی فی الجامع والحاکم فی المستدرك عن ابی ھریرۃ رضی اﷲتعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲصلی اﷲعلیہ وسلم احصو اھلال شعبان لرمضان ۔ [2]۱۲(م)

عــــہ۲: قلت، وزدت علیہ ھلال ذی القعدہ

ترمذی نے جامع میں اور حاکم نے مستدرك میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا کہ رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان کے لےے شعبان کے چاند کو شمار کرو۱۲(م)

قلت اس پر میں نے بطور استنباط ذوالقعدہ کے چاند (باقی اگلے ٍصفحے پر)

 


 

 



[1] الفتاوی الھندیۃ     الباب الثانی فی رؤیۃ الہلال         دارالمعرفۃ بیروت     ۱ /۱۹۷

[2] جامع الترمذی    باب ماجاء فی احصاء ہلال         نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی     ۱ /۱۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن