دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

(ش)نمبر۱: فرض کفایہ، یعنی سب ترك کریں تو سب گنہگار ، اور بعض بقدر کفایت عہ کریں تو سب پر سے اُتر جائے، اور  وجہ اس کی ظاہر ہے کہ شاید شعبان ۲۹ کا ہوجائے تو کل سے رمضان ہے۔ اگر چاند کا خیال نہ کیا تو عجب نہیں کہ ہوجائے اور یہ بے خبر رہیں۔ تو کل شعبان سمجھ کر ناحق رمضان کا روزہ جائے ۔

یجب کفایۃ التماس الہلال لیلۃ الثلثین من شعبان لانہ قد یکون ناقصا[1] (مراقی الفلاح) الظاہر منہ الافتراض لانہ یتوصل بہ الی الفرض[2] (ط ط) (حاشیۃ العلامۃ الطحطاوی علیھا)

شعبان کی تیسویں رات چاند کا تلاش کرنا وجوب کفایہ ہے کیونکہ بعض اوقات وہ ناقص ہوتا ہے(مراقی الفلاح)(ت)اس سے ظاہر یہی ہے کہ یہ فرض  ہے کیونکہ فرض تك پہنچنے کا یہ وسیلہ ہے(ط ط)

عــــہ:حاشیہ رفع العلۃ عن نورالادلّۃ:قلت بقدر کفایت،

فقیر نے یہ لفظ اس لیے زائد کر دیا کہ اگر التماس ہلال ایسے شخص نے کیا جس کا بیان عندالشرع مقبول نہ ہو تو اُس کا التماس کرنا نہ کرنا یکساں ہوا اور مقصود شرع کہ اُس کے ایجاب سے تھا یعنی ثبوت ِہلال، وُہ حاصل نہ ہُوا۔ مثلًاصفائے مطلع کی حالت میں صرف ایك آدمی نے تلاش کیا یا ہلالِ عیدین میں فقط عورتوں یا غلاموں نے تلاش کی، وعلٰی ھذا القیاس انمازدتہ تفقہًافلیحرر۔

(م) نمبر ۲: یوں ہی ۲۹ رمضان کو ہلال عید کی۔

(ش) نمبر ۲: اگر چاند ہوگیا اور نہ دیکھا تو نادانستہ عید کے دن روزہ حرام میں مبتلا ہوں گے،

کذایجب التماس ہلال شوال فی غیوب التاسع والعشرین من رمضان[3] (ط ط)

اسی طرح شوال کا چاند انتیسویں رمضان کی شام کو دیکھنا بھی واجب ہے(ط ط)(ت)

(م)نمبر۳: ۲۹ذیقعدہ کو ہلال ذی الحجہ کی تلاش بھی ضروری ہے۔

(ش)نمبر۳: اقول: یہ یوں ضروری ہوا کہ حج و نماز عید و قربانی و تکبیراتِ تشریق کے اوقات جاننے اسی پر موقوف ہیں، تواس کی تلاش عام لوگوں پر واجب کفایہ ہونی چاہئے اور اہلِ موسم پر فرضِ کفایہ کہ وہاں بے خیالی میں چاند ۲۹ کا ہوگیا اور بنارکھا۳۰ کا، تو وقوفِ عرفہ کہ حج کا فرضِ اعظم رُکن اکبر ہے، اپنے وقت سے باہر یوم النحر میں واقع ہوگا اور عام لوگوں کو کسی فرض میں خلل کا اندیشہ نہیں، پر واجبات میں دقّت آئے گی، مثلًا کسی ضروت سے نمازِ عید کی تاخیر بارھویں تك چاہی تو یہ جسے بارہویں سمجھے ہیں وُہ تیرہویں ہے۔ اور ایّامِ نماز کہ ایامِ نحر تھے گزر چکے، نماز بے وقت ہوئی،


 

 



[1] مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی     فصل فیما یثبت بہ الہلال     نور محمد کتب خانہ کراچی     ص ۳۵۴

[2] حاشیۃ الطحطاوی علٰی مراقی الفلاح     فصل فیما یثبت بہ الہلال     نور محمد کتب خانہ کراچی     ص ۳۵۴

[3] حاشیۃ الطحطاوی علٰی مراقی الفلاح   فصل فیما یثبت بہ الہلال     نور محمد کتب خانہ کراچی     ص ۳۵۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن