دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

الجواب :صحیح یہ ہے کہ مسلمان اگرچہ فاسق ہو اہلِ شہادت ہے مگر اس کی شہادت قبول کرنی ناجائز ہے ماسوااُس حالت کے کہ اُس کے بارے میں کہ حاکم کو تمرّی صدق ہوکہ یہ بھی تبین میں داخل ہے۔

کماقال تعالٰی

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ جَآءَکُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوۡۤا اَنۡ تُصِیۡبُوۡا قَوْمًۢا بِجَہٰلَۃٍ فَتُصْبِحُوۡا عَلٰی مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِیۡنَ ﴿۶۔[1]

جیساکہ اﷲتعالٰی نے فرمایا: اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمھارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو کہ کہیں کسی قوم کو بے جانے ایذانہ دے بیٹھو، پھراپنے کئے پر پچھتاتے رہ جاؤ۔ (ت)

جب مفتی اہلِ فتوٰی کو ان کے بارے میں تمرّی صدق ہو تو اُس کا حکم حجتِ شرعیہ ہے، رمضان و فطر واجب ہوجائیں گے اور اسکے حکم کے بعد عوام میں کسی کو خلاف کی گنجائش نہ ہوگی۔ واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ۲۱۵:               از ریاست فرید کوٹ ضلع فیروزپور     مسئولہ منشی سید محمد علی فورمین                   ۲۴رمضان المبارك ۱۳۳۳ھ

کیا فرماتے ہیں حضورفیض گنجور اعلٰحضرت تاج العلوم الشرعیہ اس معاملہ میں کہ اخبار دبدبہ سکندری سے معلوم ہُوا کہ ملك آسام میں رؤیت ہلال سہ شنبہ کو ہوکر چہارشنبہ کو ہو کر  پہلا روزہ ہُوا، یہاں پنجاب اور عمومًا اکثر حصّہ ملك ہندوستان ومارواڑمیں چہار شنبہ کورؤیت جمعرات کا پہلا روزہ ہُوا اب اس صورت میں ہمارے واسطے کیاحکم ہے، کیا ہم پر اُس روز کی قضاء لازم آئے گی اور کس قدر فاصلہ تك رؤیت ہلال کا ایك حکم مانا جاسکتا ہے؟ اگر ۲۹رمضان المبارك کو جورؤیت ملك آسام کے حساب سے ۳۰ ہوجائے گی چاند نہ دیکھے یا گر دوغبار کی وجہ سے نہ دیکھا جاسکے تو یہاں پُورے تیس روزے کئے جائیں یا ملك آسام کی تحقیق تصدیق پر عید کرلی جائے ، یہ بھی واضح خیالِ انور رہے کہ یہاں رؤیتِ رمضان پر کوئی غبار یا ابر نہیں تھا مطلع کُھلا ہواتھا چاند کوشش سے بھی نظر نہیں آیا۔ اس حکم سے جلد اطلاع فرمائیے کہ رمضان المبارك کا وقفہ کم رہ چکا ہے۔

الجواب :

ہمارے ائمہ مذہب صحیح معتمد میں دربارہ رمضان وعید فاصلہ بلاد کا اصلًا اعتبار نہیں، مشرق کی رؤیت مغرب والوں پر حجت ہے وبالعکس، ہاں دوسری جگہ کی رؤیت کا ثبوت بروجہ صحیح شرعی ہونا چاہئے، خط یاتار، یا تحریر اخبار،افواہِ بازار یا حکایت امصار محض بے اعتبار، بلالکہ شہادتِ شرعیہ یا استفاضہ شرعیہ درکار، درمختار میں ہے:


 

 



[1] القرآن ۴۹ /۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن