دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

بل اخبار عن اتفاقی فی ھذہ السنۃ۔[1]

جو حضرت علی رضی اﷲتعالٰی عنہ سے منقول ہے کہ روزے کا پہلا دن ہی قربانی کا دن ہے، یہ ضابطہ شرعی کابیان نہیں بلکہ اسی سال اتفاقی معاملہ کے بارے میں اطلاع ہے۔(ت)

تحقیق میں تقصیر سے الزام نہ ہُوا مگر بے تحقیق محض افواہ پر عید و قربانی صحیح نہ ہوئی اگر چہ واقع میں دہم میں ہو، کہ جس طرح صحتِ نماز کے لیے دخولِ وقت شرط ہے یونہی اعتقادِدخول بھی۔ اگر اسے شك ہے کہ ثبوت نہیں اور جزافًا نماز پڑھ لی نماز فاسد ہوئی اگر چہ وقت حقیقۃً ہوگیا ہو، یونہی نمازِ عید بھی کہ ہر مفسد صلواتِ خمس مفسدِ عیدین بھی ہے، امداد الفتاح و مراقی الفلاح وردالمحتار میں ہے:

یشترط اعتقاد دخولہ لتکون عبادتہ بنیۃ جازمۃ لان الشك لیس بجازم حتی لوصلی وعندہ ان الوقت لم یدخل فظھرانہ کان قد دخل لاتجزیہ۔[2]

نماز کے لیے دخولِ وقت کا اعتقاد بھی شرط ہے تاکہ نیّتِ جازمہ کے ساتھ عبادت ادا ہوکیونکہ شك سے جزم پیدا نہیں ہوتا حتی کہ اگر کسی نے یہ خیال کرتے ہوئے نماز پڑھی کہ ابھی وقت داخل نہیں ہُوا اور بعد میں پتا چلا کہ وقت داخل ہوچکا تھا تو اس صورت میں اس کی نماز کافی نہ ہوگی(ت)

ردالمحتار میں امداد کے لفظ یہ ہیں:

وکذایشترط اعتقاد دخولہ فلوشك لم تصح صلوتہ وان ظھر انہ قد دخل۔[3]

اسی طرح دخولِ وقت کا اعتقاد بھی شرط ہے پس اگر نمازی کو وقت کے بارے میں شك تھا تو اس کی نماز نہ ہوگی اگرچہ بعد کو پتا چلے کہ وقت داخل ہوچکا تھا۔(ت)

بدائع امام ملك العلماء میں ہے:

کل ما یفسد سائر الصلوات وما یفسد الجمعۃ یفسد صلٰوۃ العیدین۔[4]

ہر وہ شیئ جو باقی نمازوں اور نماز جمعہ کو فاسد کرتی ہے وُہ نمازِ عیدین کو بھی فاسد کرتی ہے(ت)

اور جب نماز نہ ہُوئی قربانی نہ ہُوئی کہ شہر میں تقدمِ صلٰوۃ صحتِ اضحیہ ہے والا فھو لحم


 

 



[1] فتاوٰی بزازیہ علی حاشیہ فتاوٰی ہندیہ     الاوّل فی الشہادۃ من کتاب الصوم     نورانی کتب خانہ پشاور     ۴/۹۶

[2] مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی     باب شروط الصّلٰوۃ             نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی    ص۱۱۷

[3] ردالمحتار، باب شروط الصّلٰوۃ،داراحیاء التراث العربی بیروت     ۱/۲۶۹

[4] بدائع الصنائع     فصل فی بیان مایفسد ھا             ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی۱/۲۷۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن