دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

الخیر الرملی،انہ لوکانواجماعۃ وردت شھادتھم لعدم تکامل الجمع العظیم فالحکم فیھم کذٰلک۔ تنبیہ : لوصام رأی ھلال واکمل العدۃ لم یفطر الامع الامام لقولہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم صومکم یوم تصومون وفطر کم یوم تفطرون رواہ الترمذی وغیرہ والناس لم یفطر وافی مثل ھذا الیوم فوجب ان لایفطر نھراھ [1] ھذامااخذتہ تفقھا من کلامھم والنزاع واضح کما تری بتوفیق اﷲ والعلم بالحق عند ربی وھو تعالٰی اعلم۔

ردالمحتار میں ہے خیر رملی نے کہا اگر چاند، ایك جماعت دیکھے لیکن عظیم جماعت نہ ہونے کی بنا پر ان کی گواہی مسترد کردی گئی تو ان کا حکم بھی یہی ہے(یعنی وہ روزہ رکھیں)۔(ت) تنبیہ : اگر چاند دیکھنے والے نے روزہ رکھا اور تیس روزے مکمل کئے تو اب وُہ عیدالفطر امام کے ساتھ ہی کرے(نہ کہ اکیلا) کیونکہ حضور سرورِ عالم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے"روزے کا وہ دن ہے جس میں تم روزہ رکھتے ہو اور عید کا وہ دن ہے جس میں تم عیدکرتے ہو"۔ اسے ترمذی اور دیگر محدثین نے روایت کیا ہے، اور باقی دیگر لوگ اس دن عید نہیں کررہے لہذااس شخص پر واجب ہے کہ وہ عید نہ کرے نہر اھ یہ وہ تفصیل ہے جو بندہ نے فقہاء کے کلام سے سمجھی ہے اور اﷲکی توفیق سے اب نزاع بھی واضح ہوگیا جیساکہ آپ نے پڑھ لیا، اور حق کا علم میرے رب کے پاس ہے، وھو تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۲۰۹تا۲۱۲:   ازسہسرام عربیہ     مرسلہ مولوی ظفرالدین صاحب مدرس اوّل         ۱۵ذی الحجہ ۱۳۳۶ھ

(۱)عید یہاں پنجشنبہ کو ہُوئی مگر پھلواری میں سات آدمیوں کی رؤیت کے مطابق حسب الحکم شاہ بدرالدین صاحب چہار شنبہ کی عید ہُوئی اس کے بارے میں انہوں نے مجھے خط لکھا پھر جب میں بانکی پور گیا تو بطور استفاضہ خبر مجھے پھلواری میں سات آدمیوں کا چاند دیکھنا اور شاہ صاحب کا حکم دینا معلوم ہوا تو جب عید چہار شنبہ کی ہُوئی تو ذیقعدہ و ذی الحجہ دونوں مہینوں کے چاند تیس ہی کے مانے جائیں جب بھی سہ شنبہ کو ذی الحجہ ہوتی ہے مگر اس طریقہ پر ثبوت یہاں سوائے میرے کسی کو نہیں، تو آیا میرے فتوٰی دینے سے یہاں کے لوگوں کو نماز پڑھنا جائز ہوگا خود اسی شہر میں وُہ خبر بطور استفاضہ آنے کی ضرورت ہے۔

 (۲)یوم صومکم یوم نحرکم یہ کیسی حدیث ہے اور کس کتاب میں ہے اور کس موقع پر حضرت علی رضی اﷲتعالٰی عنہ سے فرمایا تھا یہاں بالاتفاق روزِ شنبہ کو عید ہُوئی مگریہاں کے کسی شخص نے نہ عید کا


 

 



[1] ردالمحتار        کتاب الصوم         مصطفی البابی مصر       ۲/۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن