دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

واقعی ایسی خبروں کی ظاہری شوکت عام لوگوں کودھوکا دیتی ہے مگر تفتیش کے بعد کھلتا ہے کہ حقیقت امر کیا ہے یا ان کی ٹھیك سند منتہی تك ملتی ہی نہیں، جس سے پُوچھئے سُنا، کہے گا ، بعض اپنے مخبر کا نام بھی بتائیں اُن مخبر سے پُوچھئے وہ سُنا کہہ کر چُپ رہیں گے، یا بہزار کاوش و عرق ریزی اصل نکلی تو اتنی کہ فلاں کا خط آیا فلاں نے تار دیا چند مسافر معقول صورت ملے، کہتے تھے فلاں شہر میں لوگوں نے دیکھا ہمارا فلاں قریب اُس شہر بعید سے آیا بیان کیا وہاں ہزاروں نے دیکھا، ہزاروں کا لفظ تو بیشك ہے مگر یہ نہ دیکھا کہ منقول عنہم میں میں ہے یا ناقل میں، غرض ایسی افواہ و حکایات شرعًا قابلِ التفات بھی نہیں، نہ ان کی بنا پر کوئی حکم ثابت ہو، ولہذا امام شمس الائمہ وذخیرہ ومغنی و امداد کا ارشاد سُن چکے کہ ہمارے ائمہ نے صرف استفاضہ واشتہار کافی نہ جانا بلالکہ اُس کے ساتھ تحقیق ہوجانے کی قید زیادہ فرمائی۔ علامہ عبد الغنی نابلسی حدیقہ ندیہ  میں فرماتے ہیں:

اما خبر التواتر من الناس لبعضھم بعضابذٰلك فھو ممنوع لاسناد الکل فیہ الی الظن والتوھم والتخمین واستفاضۃ الخبر من بعضھم لبعض بحیث لوسألت کل واحدمنھم عن رؤیۃ ذٰلك و معاینتہ لقال لم اعاینہ وانما سمعت، ومن قال عاینتہ تستکشف عن حالہ فتراہ مستنداالٰی ظنون وامارات وھمیۃ وعلامات ظنیۃ و ربما اذا تأملت وتفحصت وجدت خبرذٰلك التواتر الذی تزعمہ کلہ مستند افی الاصل الی خبرواحد او اثنین [1]الٰی اٰخرماافادواجاد رحمہ اﷲتعالٰی۔

کسی خبر کو لوگوں میں سے بعض کا بعض سے تواتر نقل کرنا ممنوع ہے کیونکہ اس سلسلہ میں ان میں سے ہر ایك کی نسبت ظن، وہم اور تخمین کی ہے، اور خبر کا ایك دوسرے سے اس طرح مشہور ہونا کہ اگر ان میں سے ہرایك سے پُوچھا جائے کہ تُونے دیکھا ہے اور مشاہدہ کیا ہے تو وُہ کہے گا میں نے مشاہدہ تو نہیں کِیا ہاں سُنا ہے، اور  جو کہے میں نے مشاہدہ کیا ہے تو اس کا حال معلوم کیا جائے گا تو اسے علاماتِ ظنیہ اور اماراتِ و ہمیہ اور ظنیات کو سند بنائے ہوئے پائیگا اور اکثر طور پر ایسا ہوتا ہے کہ تو غور و تلاش کرے تو وُہ خبر جس کو تُومتواتر مستند گمان کررہا تھا وہ اصل میں ایك یا دو۲ کی خبر ہوتی ہے الخ انہوں نے جو کہا خوب کہا اﷲتعالٰی ان پر رحمتیں نازل فرمائے(ت)

اور یہ زعم ہم کو تو یقین ہوگیا صحیح نہیں، یقین وُہ ہے جو حجتِ شرعیہ سے ناشئی ہو، یُوں توایك جماعت ثقات عدول کی وقعت ان چند مجہولوں یا ساقطوں یا تار و خطوط کی اوہام و ضبوط سے کیا کم تھی، انصاف کیجئے تو بدرجہا زائد تھے


 

 



[1] الحدیقۃ الندیۃ     الصنف التاسع تتمۃالاصناف التسعۃ         مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد         ۲/۵۲۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن