دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

اذا ثبت عندھم رؤیۃ اولٰئِك بطریق موجب  حتی لو شھد جماعۃ ان اھل بلدۃ کذا رأوا ھلال رمضان قبلکم بیوم فصامواوھذا الیوم ثلثون بحسابھم ولم یرھٰؤلاء الھلال لایباح فطر غد ولا ترك التراویح فی ھذہ اللیلۃ لانھم لہم یشھد وابالرؤیۃ ولا علی شہادۃ غیرھم وانما حکوارؤیۃ غیرھم۔[1]

تاخیر سے چاند دیکھنے والوں پر روزہ تب لازم ہوگاجب ان کے ہاں چاند کا ثبوت بطریق موجب شرعی ہو حتی کہ اگر کسی جماعت نے گواہی د ی کہ فلاں اہل شہر نے تم سے پہلے ایك دن چاند دیکھا اور انہوں نے روزہ رکھا ہے اور یہ دن ان کے حساب سے تیسواں بنتا ہے، لیکن انہوں نے چاند نہیں دیکھا تو ان کے لیے آئندہ کل عید جائز نہیں اور نہ ہی اس رات کی وُہ تراویح ترك کرسکتے ہیں کیونکہ ان لوگوں نے چاند کے دیکھنے پر گواہی نہیں دی اور نہ غیرکے چاند دیکھنے کی گواہی پر گواہی دی ہے اُنہوں نے دُوسروں کی رؤیت کو حکایت کیا ہے(ت)

ہاں اگر رؤیت شہر دیگر کی خبر اُس حدِشہرت واستفاضہ کو پہنچے جو باعثِ ثبوت رؤیت یقینی و محقق ہوجائے تو صحیح یہ ہے کہ اعتبار کریں گے،ردالمحتار میں ہے:

فی الذخیرۃ قال شمس الائمۃ الحلوانی الصحیح من مذھب اصحابنا ان الخبر اذا استفاض  وتحقق فیما بین اھل البلدۃ الاخری یلزمھم حکم ھذہ البلدۃ اھ ومثلہ فی الشرنبلالیۃ عن المغنی۔[2]

ذخیرہ میں ہے کہ شمس الائمہ حلوانی نے کہا ہمارے احناف کا صحیح مذہب یہی ہے کہ جب دوسرے شہر میں خبر مشہور و متحقق ہوتو تب ان پر اس شہر کا حکم لازم ہوگااھ شرنبلالیہ میں المغنی کے حوالے سے اسی طرح ہے۔(ت)

مگر حاشا مجرد شیوع و شہرت کافی نہیں کہ صدہا خبریں خصوصًا آج کل ایسی اڑتی ہیں جن کاتمام شہر میں چر چا ہوتا ہے، پھر تجربہ گواہ ہے کہ بعد تنقیح محض بے اصل نکلتی ہیں انہیں افواہ کہتے ہیں، نہ استفاضہ شرعیہ، ولہٰذا علماء تصریح فرماتے ہیں کہ ایسا چرچا محض نا معتبر جب تك ثبوت شرعی نہ ہو، اختیار شرح مختار میں یوم الشك کی نسبت لکھا:

ذٰلك بان یتحدث الناس بالرؤیۃ ولا تثبت۔[3]

وہ یہ ہے کہ لوگوں میں رؤیت کاچرچا ہومگر ثبوت نہ ہو۔(ت)

 


 

 



[1] فتح القدیر         فصل فی رؤیۃ الہلال         مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر         ۲/۲۴۳، فتاوٰی ہندیۃ     الباب الثانی فی رؤیۃ الہلا ل    نورانی کتب خانہ پشاور    ۱/۱۹۹

[2] ردالمحتار         کتاب الصوم         مصطفی البابی مصر        ۲/۱۰۲

[3] الاختیار لتعلیل المختار       کتاب الصوم         مصطفی البابی مصر        ۱/۱۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن