دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

کہ رات کو آکر گواہی نہ دے سکتے تھے تو اُن کی گواہی مان کر روزہ کھولنے کا حکم دینا بھی صحیح ہے اور اُس روزہ کی قضا نہیں کہ ثبوتِ شرعی سے ثابت ہوگیا کہ وہ روزِ عید تھا نہ کہ روزہ رمضان کا۔واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۰۶: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ شہرت واستفاضہ جو دربارہ ہلال شرعًا معتبر ہے اُس کے کیا معنی ہیں؟ اور مجرد شیوع و اشتہار خبر کافی ہے یا نہیں؟بینو اتوجروا

الجواب:

اصل یہ ہے کہ مدارِ کار حقیقۃً رؤیت پر ہے وبس،

قال رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم صوموا لرؤیتہ وافطر والرؤیتہ۔[1]اخرجہ الشیخان و غیرھما والحدیث مشہورمستفیض۔

رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: چاند دیکھنے پر روزہ رکھو اور چاند دیکھنے پر عید کرو۔ اسے بخاری، مسلم اور دیگر محدثین نے روایت کیا، اور یہ حدیث مشہور و معروف ہے(ت)

اور رؤیت کا ثبوت شہادت سے منوط فان البینۃ کاسمھا مبینۃ(کیونکہ بینہ (گواہ) اپنے نام کی طرح واضح کرنیوالے ہیں۔ت) اور شہادت کی حلّت رؤیت سے مربوط اذلاشہادۃ الاعن شھود(کیونکہ شہادت معائنہ کرنیوالوں کے بغیر نہیں ہوتی۔ت)شہادت علی الشہادت والشہادت علی القضاءمقبول ہوتی ہے اُن کی وجہ قبول یہی ہے کہ وُہ مثبت شہادت معائنہ ہیں،

اما الاولی فظاھر واماالاخری فلانہ لاحکم الاعن شہادۃ ومثبت المثبت مثبت۔

پہلی صورت تو واضح ہے، رہی دُوسری تو وہ اس لیے کہ حکم شہادت کی بنا پر ہی ہوسکتا ہے اور مثبت کو ثابت کرنے والامثبت ہی ہوتاہے(ت)

توہروُہ گواہ کہ ان امور سے خالی ہو زنہار قابل قبول نہیں، مثلًا ایك جماعت ثقات عدول یُوں گواہی دے کہ فلاں جگہ چاند ہُوا یا فلاں دن اُس شہر والوں نے روزہ رکھا یا آج اُن کے حساب سے فلاں تاریخ ہے ہرگز نہ مانیں گے یہاں تك کہ جو اس پر عمل کرے گا گناہگار ہوگا کہ یہ نہ شہادت رؤیت ہے،نہ شہادت علی الشہادت، نہ شہادت علی القضا، بلکہ مجرد حکایت ہے جو کسی طرح حجت نہیں۔فتح القدیر و فتاوٰی عٰلمگیریہ میں ہے:

انما یلزم الصوم علی متأخری الرؤیۃ

تاخیر سے چاند دیکھنے والوں پر روزہ تب لازم ہوگا

 

 



[1] صحیح بخاری         باب اذارأیتم الہلال فصوموا    قدیمی کتب خانہ کراچی۱/۲۵۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن