دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

من اقتراب الساعۃ انتفاخ الاھلۃ۔١[1]رواہ الطبرانی فی الکبیر عن عبداﷲبن مسعود رضی اﷲتعالٰی عنہ۔

قُربِ قیامت کی علامات سے ہے کہ ہلال پُھولے ہوتے نکلیں گے۔ یعنی دیکھنے میں بڑے معلوم ہوں گے۔ (اسے طبرانی نے المعجم الکبیر میں حضرت عبداﷲبن مسعود رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے ۔ت)

دوسری حدیث میں ہے رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من اقتراب الساعۃ ان یری الہلال قبلا ویقال ھو للیلتین۔٢[2] رواہ فی الاوسط عن انس رضی اﷲتعالٰی عنہ۔

علاماتِ قیامت سے ہے کہ چاند بے تکلف نظر آئے گا کہا جائیگا دو٢ رات کا ہے (اسے طبرانی نے اوسط میں حضرت انس رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت)

صحیح مسلم شریف میں ابو البختری سعید بن فیروز سے ہے:

قال خرجنا للعمرۃ فلما نزلنا ببطن نخلۃ قال تراء ینا الھلا ل فقال بعض القوم ھو ابن ثلاث وقال بعض القوم ھو ابن لیلتین فقال ایّ لیلۃ رأیتموہ قال قلنا لیلۃ کذا وکذا، فقال ان رسول اﷲصلی اﷲعلیہ وسلم مدہ للرؤیۃ فھو للیلۃ رأیتموہ۔٣[3]

ہم عمر ے کو چلے جب بطنِ نخلہ میں اُترے ہلال دیکھا، کوئی بولاتین رات کا ہے،کسی نے کہادو٢رات کا، عبداﷲبن عباس رضی اﷲتعالٰی عنہما سے ملے اُن سے عرض کی کہ ہم نے ہلال دیکھا، کوئی کہتا ہے تین شب کا مدار ہے کوئی دوشب کا۔ فرمایا: تم نے کس رات دیکھا؟ ہم نے کہا فلاں شب۔ کہا رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے اس کا مدار رؤیت پر رکھا ہے تو وُہ اسی رات کا ہے جس رات نظر آیا۔

ہفتم کچھ استقرائی کچھ اختراعی قاعدے: مثلًا رجب کی چوتھی رمضان کی پہلی ہوگی۔ رمضان کی پہلی ذی الحجہ کی دسویں ہوگی۔ اگلے رمضان کی پانچویں اس رمضان کی پہلی ہوگی۔ چار مہینے برابر تیس تیس کے ہوچکے ہیں یہ ضرور انتیس کا، تین پے درپے انتیس کے ہُوئے ہیں یہ ضرور تیس کا ہوگا۔ ان کا جواب اسی قدر میں ہے: مَّاۤ اَنۡزَلَ اللہُ بِہَا مِنۡ سُلْطٰنٍ ؕ[4](حق سبحانہ نے ان باتوں پر کوئی دلیل نہ اتاری۔)وجیز امام کردری میں ہے:


 

 



[1] المعجم الکبیر للطبرانی حدیث١٠٤٥١ المکتبۃ الفیصلیہ بیروت ١٠/٢٤٤

[2] کنزالعمال بحوالہ طبرانی اوسط،حدیث ٣٨٤۷۰۔مؤسسۃ الرسالۃ بیروت،١٤/٢٢٠

[3] صحیح مسلم باب بیان انہ لا اعتباریکرہ الہلال وصغرہ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٣٤٨

[4] القرآن ١٢/٤٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن