30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لایکفی بدلیل قولھم اذااستفاض الخبر وتحقق فان التحقق لایکون الابما ذکرنا۔[1] |
جب خبر مشہور اور متحقق ہوکیونکہ تحقق مذکورہ بات کے علاوہ ہو ہی نہیں سکتا۔(ت) |
قیر کو بارہا تحریر ہُوا کہ ایسی شہرتیں محض بے سر وپا نکلتی ہیں اسی ذی الحجہ میں خبر شائع ہُوئی کہ آنولے میں چاند ہُوا ہے وہاں عامل لوگوں نے دیکھا اور فقیر کے ایك دوست کا خاص نام بھی لیا گیا، وُہ آئے اور خود اپنی رؤیت اور وہاں سب کا دیکھنا بیان کرتے تھے، فقیر نے اُن کے پاس ایك معتمد کو بھیجا وہاں سے جواب ملا کہ یہاں ابر غلیظ تھا نہ میں نے دیکھا نہ کسی اور نے دیکھا، پھر خبر اُڑی کہ شاہجہان پور میں تو ایك ایك شخص نے دیکھا فقیر نے وہاں بھی ایك معتمد ثقہ کو اپنے ایك دوست عالم کے پاس بھیجا انہوں نے فرمایا اس کا حال میں آپ کو مشاہدہ کرائے دیتا ہوں، اُن کا ہاتھ پکڑ کر شہر میں گشت کیا، دروازہ دروازہ دریافت کرتے پھرتے عید کب ہے، کہا جمعہ کی، کہا کیا چاند دیکھا،کہا کہ دیکھا تو نہیں، کہا پھر کیوں؟ اس کا جواب کُچھ نہ تھا، شہر بھر سے یہی جواب ملا، صرف ایك شخص نے کہا میں نے منگل کو چاند دیکھا تھا اور میرے ساتھ فلاں فلاں صاحب نے بھی ۔ اب یہ عالم مع اُن معتمد کے دوسرے صاحب کے پاس گئے اُن سے دریافت کیا، کہا وہ غلط کہتا تھا، اور خود ان دونوں صاحبوں کے ساتھ اُن گواہ صاحب کے پاس آئے، اب یہ بھی پلٹ گئے کہ ہاں کچھ یا دنہیں ۔پھر خبر گرم ہُوئی کہ رامپور میں چاند دیکھا گیا اور جمعہ کی عید قرار پائی، فقیر نے دو ثقہ شخصوں کو وہاں کے دوعلمائے کرام اپنے احباب کے اپس بھیجا معلوم ہُوا وہاں بھی ابر تھا کسی نے بھی نہ دیکھا، اس بارے میں اتنا معلوم ہُوا کہ وہاں دو٢ شخص دہلی سے دیکھ کر آئے ہیں، ان علماء نے ان دو٢ شاہدوں کو بلا کر ان دو٢ ثقات کے سامنے شہادت دلوائی اور جو الفاظ فقیر نے انہیں لکھوادئے تھے وُہ ان سے کہلواکر ان کو تحمیلِ شہادت کر ائی اوردنوں عالم صاحبوں نے خود ان دونوں شہود اصل کا تزکیہ کیا ،اب ان دونوں فرع نے یہاں آکر شہادت علی الشہادت حسبِ قاعدہ شرعیہ دی اُس وقت فقیر نے عید کا فتوٰی دیا، دیکھئے افواہِ اخبار کی یہ حالت ہوتی ہے، ولا حول ولا قوۃ الاباﷲالعلی العظیم۔
سوم خطوط و اخبار: بڑی دوڑیہ ہوتی ہے کہ فلاں جگہ سے خط آیا، فلاں اخبار میں یہ لکھا پایا، حالانکہ ہم طریقِ چہارم میں بیان کرچکے کہ حاکم شرع کا خاص مُہری دستخطی خط جس پر خود اس کی اور محکمہ دارالقضا کی مُہر لگی اور اُس کے اپنے ہاتھ کا لکھا ہو، اور یہاں بھی حاکمِ شرع کے نام آئے ، ہرگز بغیر دو٢ شاہدوں عادل کے جنہیں لکھ کر اپنی کتاب کا گواہ بنا کر خط سپرد کیا اور یہاں اُنہوں نے حاکمِ شرع کو دے کر شہادت اداکی ہو، مقبول نہیں، پھر یہ ڈاك کے پرچے کیا قابل التفات ہوسکتے ہیں، اور اخبار گپیں تو اصلًا نام لینے کے بھی قابل نہیں۔ درمختار میں ہے: لا یعمل بالخط[2] (خط پر عمل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع