دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

البحث من راسہ واستبان الحق وﷲالحمد اماما تمسك بہ من مسئلۃ الحج فاقول لاحجۃ فیھا فانھما فیما اری لدفع الحرج العظیم ونظیرہ مافی التنویروالدر، تبین ان الامام صلی بغیر طھارۃ تعادالصلٰوۃ دون الاضحیۃ لان من العلماء من قال لا یعید الصلٰوۃ الا الامام وحدہ فکان للاجتھاد فیہ مساغ زیلعی، کما لو شہدوا انہ یوم العید فصلو اثم ضحوا ثم بان انہ یوم عرفۃ اجز أتھم الصلٰوۃ والتضحیۃ لانہ لایمکن التحرز عن مثل ھذاالخطاء فیحکم بالجواز صیانۃ لجمع المسلمین زیلعی اھ[1] ملخصا مصححا، ثم رأیت بحمداﷲالتصریح بہ فی اللباب وشرحہ بل فی نفس الشرح المتعلق بہ الدرالمختار حیث قال شھد وابعد الوقوف بوقوفھم بعد وقتہ، لا تقبل شھادتھم والوقوف صحیح استحسانا حتی الشھود للحرج الشدید الخ [2] فقد ظہرالحق والحمد ﷲ رب العالمین۔

تو بحث کی بنیاد ہی ختم ہوگئی اور حق واضح ہوگیا وﷲالحمد، رہا معاملہ مسئلہ حج سے استدلال، تو میں کہتا ہوں کہ اس میں کوئی دلیل نہیں کیونکہ میرے خیال کے مطابق حج کا مسئلہ دفع حرجِ عظیم پر مبنی ہے اور اس کی نظیر تنویر اور در میں ہے کہ اگر واضح ہوگیا کہ امام نے بغیر طہارت کے نماز پڑھائی تو نماز لوٹائی جائے گی نہ کہ قربانی ، کیونکہ بعض علماء نے یہ فرمایا کہ نماز کا صرف امام ہی اعادہ کرے، تو اب یہ مسئلہ اجتہادی قرار پایا، زیلعی ۔ جیساکہ گواہوں نے گواہی دی کہ یہ عید کا دن ہے تو لوگوں نے نماز پڑھی پھر قربانی دی، بعد میں واضح ہوا کہ یہ عرفہ کا دن تھاتو ان کی نمازاور قربانی جائز قرار دی جائے کیونکہ ایسی غلطی سے بچنا ممکن نہیں تو مسلمانوں کے اجتماع کے تحفظ کے پیش نظر جواز کا حکم یہی لگایا جائے گا زیلعی اھ ملخصًا مصححا،

بحمداﷲ پھر میں نے اللباب اور اس کی شرح بلکہ خود شرح درمختار کے مسئلہ سے متعلق درمختار میں تصریح دیکھی کہ اگر گواہوں نے وقوفِ عرفہ کے بعد گواہی دی کہ یہ وقوف وقت کے بعد ہوا ہے تو یہ گواہی مقبول نہ ہوگی اور حاجیوں کاوقوف استحسانًا صحیح ہوگا یہاں تك کہ گواہوں کا وقوف بھی صحیح ہوگا ورنہ حرج شدید لازم آئیگا الخ تواب حق ظاہر ہوگیا والحمد ﷲ رب العالمین۔ 

غرض ثبوت ہلال کے شرعی طریقے یہ ہیں، ان کے سوا جس قدر طُرق لوگوں نے ایجاد کئے محض باطل و مخذول و ناقابلِ قبول ہیں، خیالاتِ عوام کا حصر کیا ہومگر آج کل جہّال میں غلط طریقے جو زیادہ رائج ہیں وُہ بھی


 

 



[1] درمختار کتاب الاضحیہ مطبع مجتبائی دہلی ٢/٢٣٢

[2] درمختار باب الہدی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٨٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن