30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وقد قال رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم الفطر یوم یفطر الناس والا ضحی یوم یضحی الناس،[1]اخرجہ الترمذی بسند صحیح عن ام الومنین الصدیقۃ رضی اﷲتعالٰی عنھا وقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فطر کم یوم یفطرون و اضحا کم یوم تضحون،٢[2] رواہ ابوداؤد و البیہقی بسند صحیح عن ابی ھریرۃ رضی اﷲتعالٰی عنہ۔
ثمّ اقول: ھذاکلہ کلام معہ علی تسلیم ان النوط بالرؤیۃ انما وردفی الصوم والفطر ولیس کذٰلك بل قد ثبت کذٰلك فی الاضحیۃ فقد اخرج ابوداؤد والدارقطنی عن امیر مکّۃ الحارث بن حاطب رضی اﷲتعالٰی عنہ قال عھد الینا رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ان ننسك للرؤیۃ فان لم نرہ وشھد شاھد اعدل نسکنا بشھادتھما[3] قال الدارقطنی ھذا اسناد متصل صحیح [4] فانقطع مبنی |
کیونکہ رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کافرمان ہے کہ فطر کا دن وہی ہے جس دن لوگوں نے افطار کیا اور قربانی اسی دن ہے جس دن لوگوں نے قربانی دی۔ ترمذی نے اسے صحیح سند کے ساتھ اُمّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲتعالٰی عنہا سے روایت کیاہے۔ اور آپ صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کا یہ بھی فرمان ہے تمھاری فطر کا دن وہ ہے جس میں تم افطار کرو، اور تمہاری اضحی کا دن وہ ہے جس میں تم قربانی کرو۔ اسے ابوداؤد اور بیہقی نے صحیح سند کے ساتھ حضرت ابوھریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے(ت) ثمّ اقول:(پھر میں کہتا ہوں) یہ تمام کلام اس صُورت میں ہے جب یہ تسلیم ہوکہ رؤیت پر مدار صرف صوم اور فطر کے بارے میں وارد ہے حالانکہ ایسی بات نہیں بلکہ اسی طرح ثبوت تو قربانی میں بھی ہے، امام ابو داؤد اور دار قطنی نے امیر مکہ حضرت حارث بن حاطب رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے کہ ہم سے رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے اس بارے میں یہ عہد لیا تھا کہ ہم چاند دیکھنے کی بناء پر قربانی کریں اور اگر ہم چاند نہ دیکھ سکیں اور دو٢ عادل آدمی گواہی دے دیں تو ان کی شہادت کی بناء پر قربانی کریں۔ دار قطنی نے فرمایا اسکی سند متصل اور صحیح ہے |
[1] الجامع للترمذی،باب ماجاء فی الفطر والاضحی متی یکون،امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ١/٩٩
[2] سنن ابی داؤد کتا ب الصیام باب اذااخطاء القوم الہلال مطبع مجتبائی لاہور ١/٣١٨
[3] سنن الدار قطنی باب الشہادت علی رؤیۃ الہلال نشر السنۃ ملتان ٢/١٦٧
[4] سنن الدار قطنی باب الشہادت علی رؤیۃ الہلال نشر السنۃ ملتان ٢/١٦٧
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع