دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

تنبیہ الغافل والوسنان علی احکام ہلالِ رمضان میں ہے:

لما کانت الاستفاضۃ بمنزلۃ الخبر المتواتر وقد ثبت بھا ان اھل تلك البلدۃ صامو ایوم کذالزم العمل بھا لان المراد بھا بلدۃ فیھاحاکم شرعی الخ ١[1]

جب چاند نظر آنے کی خبر، خبر متواتر کی طرح مشہور ہو، اور اس سے ثابت ہوجائے کہ فلاں شہر کے لوگوں نے چاندنظر آنے پر روزہ رکھا ہے تو ایسی خبر پر عمل لازم ہوگا کیونکہ اس سے وہ شہر مراد ہوگا جس میں حاکم شرعی ہوگا الخ(ت)

دربارہ استفاضہ یہ تحقیق علامہ شامی کی ہے اور اس تقدیر پر وُہ شرائط ضرور ہیں کہ صوم وعید بر بنائے حکم حاکمِ شرع عالم متبع احکام ہوا کرتا ہو، اور ایك صُورت یہ بھی متصوّر کہ دوسرے شہر سے جماعاتِ کثیرہ آئیں اور سب بالاتفاق بیان کریں کہ وہاں ہمارے سامنے لوگ اپنی آنکھ سے چاند دیکھنا بیان کرتے تھے جن کا بیان مورث یقین شرعی تھا ظاہر اس تقدیر پر وہاں کسی ایسے حاکم شرع کا ہونا ضرور نہیں کہ رؤیت فی نفسہا حجتِ شرعیہ ہے۔

لقولہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم صوموالرؤیتہ وافطر والرؤیتہ۔٢[2]

حضور اکرم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کا فرمان مبارك ہے کہ چاند دیکھنے پر روزہ رکھو اور چاند دیکھنے پر عید کرو۔(ت)

جب جماعت تواتر، جماعت تواتر سے اُن کی رؤیت کی ناقل ہے تورؤیت بالیقین ثابت ہوگئی اور شہادت کی حاجت نہ رہی کہ اثباتِ احکام میں تواتر بھی قائم مقام شہادت بلکہ اُس سے اقوی ہے کہ شہادت بر خلاف تواتر آئے تورَد کردی جائے اور نفی پر تواتر مقبول ہے اور شہادت نامسموع۔ عالمگیریہ میں محیط سے ہے :

ان وجد کلھم غیر ثقات یعتمد علی ذلك بتواتر الاخبار۔٣[3]

اگر وہ تمام غیر ثقہ ہوں تب بھی تواتر خبر کی بنا پر اعتماد کیا جائے گا۔(ت)

درمختار میں ہے:شھادۃ النفی المتواتر مقبولۃ۔[4](نفی متواتر کی گواہی مقبول ہے۔ت)ردالمحتار میں ہے:

فی النوادر الثانی شھداعلیہ بقول او

نوادر میں امام ابویوسف سے مروی ہے کہ دوگواہوں نے

 


 

 



[1] تنبیہ الغافل والوسنان رسالہ من رسائل ابن عابدین الرسالۃ التاسعۃ سہیل اکیڈمی لاہور ١/٢٥٢

[2] صحیح بخاری باب اذارأیتم الہلال فصوموا قدیمی کتب خانہ کراچی١/٢٥٦

[3] فتاوٰی ہندیۃ الباب الثانی عشرفی الجرح والتعدیل نورانی کتب خانہ پشاور ٣/٥٢٩

[4] درمختار باب القبول وعدمہٖ مطبع مجتبائی دہلی ٢/٩٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن