30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ملازم ہے یا جہاں قاضیِ شرع نہیں تو مفتیِ اسلام مرجع عوام ومتبع الاحکام ہو کہ احکامِ روزہ و عیدین اُسی کے فتوے سے نفاذ پاتے ہیں عوام کالانعام بطور خود عید و رمضان نہیں ٹھہرالیتے وہاں سے متعدد جماعتیں آئیں اور سب یك زبان اپنے علم سے خبر دیں کہ وہاں فلاں دن بربنائے رؤیت روزہ ہُوا یا عید کی گئی مجرد بازادی افواہ خبر اُڑگئی اور قائل کا پتا نہیں۔ پُوچھے تو یہی جواب ملتا ہے کہ سُنا ہے یا لوگ کہتے ہیں، یا بہت پتا چلا تو کسی مجہول کا انتہا درجہ ، منتہائے سند دو ایك شخصوں کے محض حکایت کہ اُنہوں نے بیان کیا اور شدہ شائع ہوگئی، ایسی خبر ہرگز استفاضہ نہیں بلالکہ خود وہاں کی آئی ہُوئی متعدد جماعتیں درکار ہیں جو بالاتفاق وُہ خبر دیں، یہ خبر اگر چہ نہ خود اپنی رؤیت کی شہادت ہے نہ کسی شہادت پر شہادت، نہ بالتصریح قضائے قاضی پر شہادت نہ کتاب قاضی پر شہادت، مگر اس مستفیض خبر سے بالیقین یا بہ غلبہ ظن ملتحق بالیقین وہاں رؤیت صوم وعید کا ہونا ثابت ہوگااور جبکہ وُہ شہر اسلامی اور احکام و حکام کی وہاں پابندی دوامی ہے تو ضرور مظنون ہوگا کہ امر بحکم واقع ہُوا تواس طریق سے قضائے قاضی کہ حجتِ شرعیہ ہے ثابت ہوجائیگی اور یہیں سے واضح ہُوا کہ تاریك شہر جہاں نہ کوئی قاضیِ شرع نہ مفتیِ اسلام، یا مفتی ہے مگر نااہل جسے خود احکامِ شرع کی تمیز نہیں، جیسے آج کل کے بہت مدعیان خامکار، خصوصًا وہابیہ ، خصوصًا غیر مقلدین وغیرہم فجّار،یا بعض سلیم الطبع سنّی ناقص العلم ناتجربہ کار، یا مفتی محقق معتمد عالم مستند ہے مگر عوام خود سر، اس کے منتظر احکام نہیں، پیش خویش اپنے قیاساتِ فاسدہ پر جب چاہیں عید ورمضان قرار دے لیتے ہیں ، ایسے شہروں کی شہرت بلکہ تواتر بھی اصلًا قابلِ قبول نہیں کہ اس سےکسی حجتِ شرعیہ کا ثبوت نہ ہُوا، درمختار میں ہے :
|
شھد وا انہ شھد عند قاضی مصر کذا شاھد ان برؤیتہ الھلال وقضی بہ، قضی القاضی بشہا دتھما لان قضاء القاضی حجۃ وشھد وابہ، لالو شھد وابرؤیۃ غیرھم لانہ حکایۃ نعم لو استفاض الخبر فی البلدۃ الاخری لزمھم علی الصحیح من المذہب مجتبٰی وغیرہ[1] (ملخصًا) |
دو٢گواہوں نے گواہی دی کہ فلاں شہر کے قاضی کے پاس چاند دیکھنے کی فلاں دوگواہوں نے گواہی دی ہے اور قاضی نے اس پر فیصلہ صادر فرمادیا ہے تو ان کی گواہی کی بناپر یہ قاضی بھی فیصلہ دے سکتا ہے کیونکہ قاضی کی قضاحجت ہے اور اس پر وہ گواہ موجود ہیں البتہ اس صورت میں قاضی فیصلہ نہیں دے سکتا جب وُہ صرف غیر رؤیت پر گواہی دیں کیونکہ یہ محض حکایت ہے، ہاں اگر خبر دوسرے شہر میں مشہور ہوجاتی ہوتو پھر صحیح مذہب کے مطابق ان پر روزہ لازم ہوجائے گا،مجتبٰی وغیرہ(ملخصًا)(ت) |
ردالمحتار میں ہے :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع