دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

صورتِ مذکورہ میں اہلِ قصبہ کو عید کرنی حرام تھی اگر چہ بعد کو عید ثابت ہی ہوجائے کہ اُنہوں نے قبل ثبوت عید کی اور ارشادِ حدیثِ صحیح صوموالرؤیتہ وافطر وا لرؤیتہ[1] (چانددیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید کرو۔ت) کے مخالف ہوئے جس نے بر بنائے مذکورہذیان تار و حکایت نامختار عید کا فتوٰی دیا سخت حرام ہوا ایسے فتوے پر کبھی عمل نہ کریں، حدیث میں ہے:

اذا وسد الامر الٰی غیراھلہ فانتظر الساعۃ۔[2] واﷲتعالٰی اعلم

جب غیر اہل کوکام سپرد کردیا جائے تو قیامت کا انتظار کرو۔ (ت) واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ ٢٠٢:             از مقام سوجت مارواڑ بازار کے اندر مسئولہ شیخ ننے میاں کلاہ فروش داہن منڈی     ٢٦صفر١٣٣٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ قصبہ سوجت مارواڑ میں ٢٩ شعبان کو چاند نظر نہیں آیا اور شعبان کے تیس روز پُورے کرکے رمضان شریف کے روزے رکھنے شروع کئے، بعد میں کسی وجہ سے دو تین آدمی دہلی گئے، وہاں کے لوگوں نے ٢٩ شعبان کو چاند دیکھنے کے حساب سے روزے رکھے تھے اب وہ شخص اخیر رمضان مبارك میں سوجت واپس آگئے اور کہنے لگے کہ دہلی میں ٢٩ کے حساب سے روزہ رکھنا شروع ہُوا ہے ہم بھی وہاں کے حساب سے عید کرینگے سوجت کے چاند دیکھنے کا خیال نہیں کریں گے، اب سوجت کی ٢٩، اور دوسری جگہ ٣٠ کو کہا کہ کل عید کرینگے تو انہوں نے ضد اور نفسانیت کرکے روزہ نہیں رکھا، اور جن لوگوں نے روزہ رکھا تھا بہکا بہکا کر افطار کردیا اور بعض لوگوں نے کہا کہ بغیر چاند نظر آئے ہم روزہ افطارنہ کریں گے اور ٣٠ دن پُورے کرکے عید کریں گے کیونکہ ہم کو شرع شریف کا یہی حکم ہے اور ایك فتوٰی جناب مولانا احمد رضا خاں صاحب کا دیکھا گیا تھا جس میں تحریر تھا کہ خطوط اور تار وغیرہ سے روزہ افطار نہیں کرنا چاہئے اور پھر اسی قسم کی ایك حدیث بھی نظر آئی جس کا مضمون یہ ہے کہ حضرت کریب رضی اﷲتعالٰی عنہ ملك شام میں حضرت امیر معاویہ رضی اﷲتعالٰی عنہ کے پاس گئے اور رمضان المبارك کا چاند اُن کونظر آگیا تھا پھر اخیر رمضان شریف کو مدینہ منورہ میں آئے اور حضرت ابن عباس رضی اﷲتعالٰی عنہما نے اُن سے وہاں کے حالات دریافت کئے اور یہ بھی دریافت کیا کہ تم نے چاند کو دیکھا تھا اُنہوں نے کہا کہ جمعہ کی رات کو دیکھا تھا، پھر ابن عباس رضی اﷲتعالٰی عنہما نے فرمایا تم نے خود دیکھا تھا، انہوں نے کہا کہ ہاں میں نے بھی دیکھا تھا اور دوسرے آدمیوں نے بھی دیکھا اور سب نے روزہ رکھا، حضرت ابن عباس رضی اﷲتعالٰی عنہما نے فرمایا کہ ہم نے تو ہفتے کی رات چاند دیکھا سواسی حساب سے ہم روزہ رکھیں گے۔ پھر حضرت کریب رضی اﷲتعالٰی عنہ نے کہا کیا آپ


 

 



[1] صحیح بخاری باب اذارأیتم الہلال فصوموا قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٢٥٦

[2] صحیح بخاری کتاب العلم،قدیمی کتب خانہ کراچی ١/١٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن