دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

خود اپنی تصریحات کی رُو سے بوجوہ کثیرہ فاحش خطاؤں اور باطل بناؤں سے کام لیا علامہ شامی کی بحث سے جسے وُہ فتوٰی نہیں بتاتے، اور مولوی لکھنوی صاحب کا فتوٰی جس پر وہ جزم واعتماد کررہے ہیں علمِ فقہ و علمِ حدیث وعلمِ ہیئت تینوں علوم کی رُو سے صریح باطل و محض ناقابل، اور خود ان دونوں حضرات کی دوسری تصریحات کے معارض ومناقض و مقابل ہیں، احادیث کی مخالفت تو دونوں صاحبوں نے یکساں کی ہے اگر چہ اس کا الزام بھی مولوی لکھنو ی صاحب پر زائد و قوی ہے کہ علّامہ شامی رحمۃ اﷲتعالٰی علیہ ایك متفقہ مقلد سے زیادہ نہیں بنتے اور فاضل لکھنوی ایك محقق محدّث اہلِ نظر اعتبار، نقّادارشادات ائمہ کبار بننا چاہتے ہیں،حتی کہ محمد رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے معجزہ عظیمہ سراج الامہ کاشف الغمہ امام الائمہ نائل العلم والایمان من الثریا سیّد نا امام اعظم ہمام اقدم رضی اﷲتعالٰی عنہ ارشاداتِ عالیہ کو محك نقد ونقض وردپر رکھتے ہیں کہ ابو حنیفہ نے یہ کہا اور حق یُوں ہے ابو حنیفہ کے دلائل یہ ہیں اور یہ سب باطل ہیں ، ایسے جلیل الشان رفیع المکان محدّث ، احادیث وآثار کے محیط و حاوی، فخر بخاری ورشك طحاوی کا احادیث و اضحہ مشہور ہ معروفہ صحیحہ صریحہ سے مخالف پڑنا ضرور محل عجب ہے۔فتوائے مولوی صاحب ہرگز مؤید بحدیث بلکہ صریح مخالف احادیث ہے اور اس کی شکایت بھی کُچھ نہیں ، بڑے بڑوں پر بھی بد زبانی کی ہے کہ ہمارے ائمہ رضی اﷲتعالٰی عنہم کے کسی مذہب کو اپنے زعم ناقص میں مخالف حدیث سمجھے اور بعد تنقیح، آفتاب کی طرح روشن ہُوا کہ یہ معتر ضین خود ہی حدیث نہ سمجھتے تھے، وﷲدرمن قال(اور اﷲتعالٰی ہی کے لیے بھلائی ہے، جس نے یہ شعر کہا:  ؎

وکم من عائب قولا صحیحا                     واٰفتہ من الفھم السقیم

بہت سے لوگ صحیح بات کو معیوب قرار دیتے ہیں جبکہ یہ مصیبت کمزور فہم کی وجہ سے آئی ہے۔ت)

اور مبارك فقہ کی مخالفت کا زیادہ حصّہ توانہی فاضل محقق نے لیا۔ علامہ شامی پر اگر یہاں ایك اعتراض ہے تو ان پر چار پھر جیسا کہ ہم اشارہ کر آئے ہیں، اتنی مخالفت باوصف کثرت قصدیہ ہیں، اور علامہ شامی سے ایك مسئلہ کے فہم میں لغزش ہُوئی جس پر انُہوں نے بنائے کلام فرمائی تو وہ قاصد موافقت ہیں، نہ مرتکب مخالفت، طرفہ یہ کہ یہ اپنی تصریحوں سے تعارض وتناقض میں بھی ، انہی ہمارے محقّق مدقّق معاصر کا پلّہ بھاری ہے اور علمِ ہیئت سے یکسر بیگانگی کا الزام تو صرف انہی پر ہے کہ علامہ شامی کو ان فنون کی جانب التفات نہ تھا اور ہمارے محقق معاصر تو ہمہ داں ہیں، یہ سب اجمالی بیان بعونہِ تعالٰی دربارہ اہلہ فقیر کی متفرق تحریرات سے واضح ہیں اور احباب کی خواہش ہُوئی تو فقیر بعون القدیر تفصیل کے لیے حاضر۔ واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ٢٠۱:                               از گیا محلہ بارہ قریب مسجد غلام المصطفی صاحب

مظہرِ انوار شریعت حضرت مولانا دامت برکاتکم وفیوضاتکم بعد سلام باکرام آنکہ ایك مسئلہ جو رمضان


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن