دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

بیہودہ ثبوتوں پر عید کرلینا مسلمانوں کی نماز و قربانی خراب کردینا اور عرفہ کے روزے تڑوانا سخت جرأت وبیباکی ہےدرمختار میں ہے:

یلزم اھل المشرق برؤیتہ اھل المغرب اذا ثبت عندھم رؤیۃ اولٰئك بطریق موجب کمامر۔[1]

اہلِ مشرق پر اہل مغرب کی رؤیت کی بنا پر روزہ یا افطار لازم ہوگا بشرطیکہ ان کے ہاں وہ رؤیت بطریق موجب ثابت ہو۔جیسا کہ گزرا۔(ت)

ایسی حالت میں ہم پر باتفاقِ علماء اپنی رؤیت پر عمل واجب ہے اور اُن بے اصل شوشوں کی طرف التفات ہی باطل وذاہب واﷲ سبحانہ وتعالیٰ اعلم۔

مسئلہ ١٩٩تا ٢٠٠:   از شاہجہان پور محمد خلیل غربی                      ۲۱ذی الحجہ ١٣٢٢ھ

اوّلًا:مرسلہ محمد اعزاز حسین بعبارت: کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ شاہجہان پور کے رہنے والے دوشخص ثقہ عادل بمبئی سے آئے اورانہوں نے بیان کیا کہ ہم نے خود ٢٩ ذیقعدہ کو بمبئی میں چاند دیکھا تو بمبئی کے آئے ہُوئے لوگوں کی شہادۃ اہلِ شاہجہانپور پر عید الاضحٰی ٢٩ کے حساب سے ہوگی یا نہیں؟ مع حوالہ کتبِ فقہیہ حنفیہ معتبرہ جواب تحریر فرمائیے بینوا توجروا

ثانیًا: مرسلہ مولوی ریاست علی خاں صاحب بعبارتِ:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ دو شخص کسی دوسرے شہر سے ٢٩ تاریخ کا چاند دیکھ کر آئیں، گو مسافت اُس شہر کی ایك ماہ سے زائد ہوتوگواہی اُن کی درباب رؤیت ہلال عیدالاضحی معتبر ہوگی یا نہیں؟ اور اگر معتبر ہوگی تو قول شامی کا کہ:

یفھم من کلامھم فی کتاب الحج ان اختلاف المطالع فیہ معتبر فلا یلز مھم شئی لو ظھر انہ رأی فی بلدۃ اخری قبلہم بیوم الخ[2]

کتاب الحج میں فقہا ء کے کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ حج میں اختلافِ مطالع معتبر ہے تو حجاج پر کوئی شئی لازم نہ ہوگی اگر دوسرے شہر میں ایك دن پہلے چاند کا دیکھنا ظاہر ہوجائے الخ (ت)

کیا مطلب ہے، اور یہ قول شامی کا معارض قول مفتی بہ اور ظاہرالروایۃ کے ہے تو ترجیح قول شامی کو دی جائیگی یا مفتی بہ قول کو کہ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اختلاف مطالع کا مطلقًا اعتبارنہیں ہے گوعیدالاضحی کا ہو


 

 



[1] درمختار کتاب الصوم مطبع مجتبائی دہلی ١/١٤٩

[2] ردالمحتار کتاب الصوم مصطفی البابی مصر ٢/١٠٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن