دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

الجواب:

واﷲ الموفق المصدق والصواب(اﷲتعالیٰ ہی صدق و ثواب کی توفیق عطا فرمانے والا ہے۔ت)شارع علیہ الصلٰوۃ والتسلیم نے صوم و فطر کو منوط برؤیت فرمایا۔

قال رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم صوموا لرؤیتہ وافطر والرؤیتہ [1]کمافی الصحاح۔

رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:چاند دیکھنے پرروزہ رکھو اور چاند دیکھنے پر عید کرو۔ جیسا کہ احادیثِ صحاح میں ہے(ت)

پس ہر شہر اور اس کی رؤیت اور اسی پر ابتنائے عدت، مجرد اخبارات و خطوط، صالح تعویل و اعتماد نہیں نہ صرف شہرت افواہ (کہ فلاں بلد میں فلاں روز چاند ہُوا جیسے بعض خبریں شہر میں مشتہر ہوجاتی ہیں اور اُن کا اشاعت کندہ معلوم نہیں) قابلِ اعتبار ، ہاں اگر کسی شہر جماعات متعددہ آئیں اور ہر ایك بیان کرے کہ فلاں روز وہاں رؤیت ہُوئی توبیشك اس خبر مستفیض پر عمل واجب ہوگا اگر چہ ان دو بقاع میں بعد المشرقین ہو کہ مذہبِ معتمد پر اختلاف مطالع غیر معتبر ہے۔

قال العلامۃ المفتی عمدۃ المتاخرین محمد بن علی بن محمد علاء الدین الحصکفی رحمہ اﷲ تعالٰی فی الدرالمختار شرح تنویر الابصار، نعم لو استفاض الخبر فی البلدۃ الاخری لزمھم علی الصحیح من المذھب مجتبٰی وغیرہ انتھی وفیہ ایضا ان اختلاف المطالع غیرمعتبر علی ظاھر المذھب وعلیہ اکثر المشائخ وعلیہ الفتوی بحر عن الخلاصۃ فیلزم اھل المشرق برؤیۃ اھل المغرب اذا ثبت عندھم رؤیۃ اولٰئك بطریق موجب کمامر وقال الزیلعی الاشبہ انہ یعتبر لکن قال الکمال، الاخذبظاھر الروایۃ

عمدۃ المتاخرین علامہ مفتی محمد بن علی بن محمد علاء الدین الحصکفی رحمہ اﷲتعالٰی نے درمختار شرح تنویرالابصار میں فرمایا: ہاں اگر ایك شہر کی رؤیت دوسرے شہر میں خبر مشہور کے طور پر ہوجائے تو ان پرصحیح مذہب کے مطابق روزہ رکھنا لازم ہوجائیگا مجتبٰی وغیرہ انتہی، اور اسی میں ہے کہ اختلافِ مطالع ظاہر مذہب کے مطابق معتبر نہیں ، اسے بحر نے خلاصہ سے نقل کیا ہے، پس اہلِ مشرق پر اہلِ مغرب کی رؤیت سے روزہ یا افطار لازم ہوگا بشرطیکہ اہلِ مشرق کے ہاں یہ بات بطریق موجب ثابت ہوجیسا کہ سابق میں گزرا۔ امام زیلعی نے فرمایا مشابہ بحق یہ ہے کہ (اختلاف مطالع) معتبر ہے لیکن امام کمال

 


 

 



[1] صحیح بخاری باب اذارأیتم الہلال فصوموا قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٢٥٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن