دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

ثبت فسقہ لما فی المجتبٰی من ترك الاشتغال بالفقۃ لا تقبل شہادتہ والمرادمایجب علیہ تعلمہ منہ نھر۔[1]

آگاہ ہونا لازم ہے، اگر وُہ ان سے آگاہ نہ ہُوا تو فاسق ہوگا کیونکہ مجتبی میں ہے کہ جس نے فقہ میں دلچسپی نہ لی اس کی گواہی قبول نہیں۔ اس سے مراد یہ ہے کہ جس فقہ کی تعلیم ضروری تھی اگر اسے ترك کردیا تو پھر گواہی مقبول نہ ہوگی ،نہر۔ (ت)

پھر جس صُورت میں کہ وُہ گواہی مقبول ہوگی اس کا اثر کلکتہ پر ہوگا، نہ دیگر بلادِ ہند پر جب تك وہاں بھی یہ شہادت وثبوت بروجہ شرعی نہ پہنچے،خالی خط و کتابت سے کچھ نہیں ہوتا،

فی الدرالمختار یلزم اھل المشرق برؤیۃ اھل المغرب اذا ثبت عندھم رؤیۃ اولٰئك بطریق موجب [2] وفی ردالمحتار بطریق موجب کان یتحمل اثنان الشہادۃ اویشھدا علی حکم القاضی اویستفیض الخبر بخلاف مااذااخبرا ان اھل بلدۃ کذا رأوہ لانہ حکایۃ اھ ٣ [3]واﷲتعالٰی اعلم ۔

درمختار میں ہے اہلِ مشرق پر اہلِ مغرب کی رؤیت کی وجہ سے لزوم ہوگا بشرطیکہ ان کی رؤیت بطریق موجب ثابت ہُوئی ہو۔ ردالمحتار میں طریق موجب کا معنی یوں بیان ہُوا ہے کہ دو آدمی گواہی دیں یا قاضی کے فیصلہ پر گواہ ہوں یا خبر خوب مشہور ہوبخلاف اس صورت کے جب وُہ یہ خبردیں کہ فلاں شہر کے لوگوں نے چاند دیکھا، کیونکہ یہ حکایت ہے اھ واﷲتعالیٰ اعلم(ت)

مسئلہ ١٩٦:              ٣٠رمضان المبارك ١٣٠٦ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین کہ اخیر تاریخ رمضان شریف کا روزہ چاند دیکھ کر افطار کرلینا جائز ہے یا نہیں یعنی تیسویں کا چاند اکثر تیسرے پہر سے نظر آتا ہے تو آیا اُسی وقت روزہ کھول لیں یا غروبِ آفتاب کے بعد؟ بینواتوجروا

الجواب:

کسی تاریخ کا روزہ دن سے افطار کر لینا ہر گزجائز نہیں بلکہ حرام قطعی ہے، اﷲتعالٰی نے فرض کیا کہ روزہ رات تك پُورا کرو یعنی جب آفتاب ڈوبے اور دن ختم اور رات شروع ہواُس وقت کھولو۔

قال اﷲتعالٰی ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّیَامَ اِلَی الَّیۡلِۚ ۔[4]

اﷲتعالٰی کا ارشاد ہے: پھر روزہ کو شام تك پورا کرو۔(ت)

 


 

 



[1] درمختار باب القبول و عدمہ مطبع مجتبائی دہلی ٢/٩٥

[2] درمختار کتاب الصوم مطبع مجتبائی دہلی ١/١٤٩

[3] ردالمحتار کتاب الصوم مصطفی البابی مصر ٢/١٠٥

[4] القرآن ٢/۷ ١٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن