دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

آج تیس٣٠ ہے مجرد حکایت ہے کہ شرعًامقبول نہیں۔

فی الدرالمختار لا لو شھد وابرؤیۃ غیرھم لانہ حکایۃ۔[1]

درمختار میں ہے اگر غیر کے دیکھنے پر گواہی دی تو مقبول نہ ہوگی کیونکہ یہ حکایت ہے(ت)

مولوی احسان کریم صاحب تنہا ہیں اور ہلالِ شعبان میں ایك کی گواہی معتبر نہیں۔فی ردالمحتار،

وبقیۃ الاشھر التسعۃ فلا یقبل فیھا الا شہادۃ رجلین اورجل و امرأتین عدول احرار غیر محدودین کما فی سائرالاحکام۔[2]

ردالمحتار میں ہے باقی نو مہینوں کے ثبوت کے لیے ایك کی گواہی معتبر نہیں بلکہ دومرد یا ایك مرد اور دوخواتین جو عادل، آزاد ہوں اور حدِ قذف ان پر نافذ نہ ہوئی ہو جیسا کہ دیگر احکام میں ہے۔(ت)

حافظ حبیب الحسن صاحب کابیان اور مولوی شکر اﷲصاحب کی دوسری تقریر بالفرض اگر شہادت علی الشہادت مانی جائے تو عدد ناقص،

فی ردالمحتار لا تقبل مالم یشھد علی شہادۃ کل رجل رجلان اور جل وامرأتان۔[3]

ردالمحتار میں ہے اس وقت تك شہادت پر شہادت قبول نہیں کی جائے گی جب تك ہر ایك شخص کی شہادت پر دو مرد یاایك مرد اور دوخواتین شہادت نہ دیں(ت)

بالجملہ بیانوں میں ایك بھی قابلِ اعتبار شرعی نہیں حکم شرعی قاعدہ شرعیہ ہی کے طور پر ثابت ہوسکتا ، نہ مجرد خیالات پر۔ مطلع شعبان کا نہایت صاف تھا اور بہت آدمی چاند دیکھتے رہے کسی کو نظر نہ آیا، اب اگر چہ عند اﷲآج ٣٠ ہی سہی مگر شرع بے ثبوت شرعی کیونکر حکم دے ۔ واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ ١٩٥:              از کلکتہ دھرم تلانمبر٦ مرسلہ جناب مرزا غلام قادر بیگ صاحب     ٢٤ رمضان المبارك ١٣١١ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ یہاں کلکتہ میں ٢٩شعبان روز پنجشنبہ شام کو مطلع بالکل صاف تھا سب لوگوں نے چاند پر غور کیا رؤیت نہ ہوئی مگر ایك پیر صاحب نے پیش گوئی کی تھی کہ جمعہ کو یکم رمضان ہوگی اُن کے معتقدین نے بلارؤیت جمعہ سے روزہ رکھ لیا اب ایك صاحب کہ شاید بغداد شریف کے ہیں یہاں آئے، اُن پیر صاحب نے انہیں پیش کیا اپنی پیشگوئی کی تصدیق کے لیے انہوں نے اپنی رؤیت


 

 



[1] درمختا،کتاب الصوم،مطبع مجتبائی دہلی ،١/١٤٩

[2] ردالمحتار کتاب الصوم ، مصطفی البابی مصر ٢/١٠٣

[3] ردالمحتار کتاب الصوم ، مصطفی البابی مصر ٢/٩٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن