دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

کماھو مصرح بہ فی الزیجات القدیمۃ والجدیدۃ و شروحھا واحالوہ علی التجربۃ والا ستقراء ومنھم من تکلف بیانہ بالاستدلال ولم یتم۔

جیسا کہ قدیم و جدید زائچوں اور ان کی شروح میں اس پر تصریح ہے اور انہوں نے اسے تجربہ اور تتبع کے سپرد کردیا ہے بعض نے استدلال کرنے کی کوشش کی وُہ کامیاب نہ ہوسکے۔(ت)

شریعت مطہرہ میں ہیئت والوں کی اس تحدید استقرائی کا بھی اعتبار نہیں۔ ثبوت شرعی سے اگر ٤ مہینے لگا تار۲۹ کے ہوں تومانے جائیں گے، اور مثلًا چھ مہینے متواتر روزِ ہلال ابر رہے اور ثبوت نہ ہوتو سب مہینے ٣٠ کے لیے جائیں گے لان الثابت لایزول بالشک(کیونکہ ثابت شدہ شئے کا زوال شك سے نہیں ہوتا۔ت) جن لوگوں نے ایك مہینہ ٣۰ ایك ٢٩ کا لے کر عید کر لی اُن کی وہ عید اور نماز سب باطل ہُوئی اور ان پر چار گناہ رہے:

اوّل: گناہ عظیم روزہ رمضان کا عمدًا ترك کہ وُہ اُن کے لیے رمضان تھا۔

دوم :نفل کا بجماعتِ کثیرہ پڑھنا کہ وُہ نمازِ عید کہ اُنہوں نے پڑھی نمازِ عیدنہ تھی نافلہ محضہ ہُوئی اورنفل کا جماعت کثیر کرکے پڑھنا گناہ ۔

سوم :واجب نماز عید کا ترك کہ دُوسرے دن اُن کے لیے عید تھی اُس دن نماز نہ پڑھی۔

چہارم :شریعت میں دل سے نیا حکم گھڑنے کا وبال شدید سب سے علاوہ، اگر چہ بعد کو تحقیق ہو جائے کہ جس دن انھوں نے نماز پڑھی واقعی اسی دن عید تھی ،اگرچہ وہ سارا شہر ہو اور جنہو ں نے تیس تیس کی گنتی پُوری کرکے عید کی اُن کی عید اور نماز سب صحیح ہُوئی اور وہ ان سب گناہوں سے بچے، اگر چہ بعد کو تحقیق ہو کہ عید ایك دن یا دو٢ دن پہلے تھی اگر چہ صرف یہ دو٢ ہی شخص ہوں۔واﷲتعالیٰ اعلم

مسئلہ ١٩٤:                      ازکٹرہ مرسلہ حافظ جضو خاں                       ٢٩شعبان ١٣٠٠ھ

بعد سلام مسنون کے گزارش یہ ہے تراویح اور روزہ کے بارے میں کیا حکم ہے بموجب شرع شریف کے کیفیت یہ ہے مولوی محمد شکر اﷲصاحب کا بیان ہے کہ گر دو نواح بنارس کے حساب سے آج تاریح ٣٠ہے مولوی صاحب تشریف بنارس لائے ہیں۔ مولوی محمد احسان کریم صاحب کا یہ بیان ہے کہ بچشمِ خود چاند شعبان کا دیکھا اُس کے حساب سے آج تیس ہے۔ حافظ حبیب الحسن صاحب کا بیان ہے دو شخصوں معتبر نے چاند شعبان کا بیان کیا دیکھنا ، اس کے حساب سے آج ٣٠ شعبان ہے اور مولوی محمد شکر اﷲصاحب فرماتے ہیں کہ چند صاحبانِ معتبر نے چاند شعبان کا دیکھنا بیان کیا اور میں بنارس میں موجود تھا۔

الجواب:

بعد از ما ھو المسنون، مولوی شکر اﷲصاحب کا پہلا بیان کہ گردونواح بنارس کے حساب سے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن