30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طرق اثباتِ ہلال میں ہے۔
(٣)اخباروں کا صرف تاریخ لکھنا تو کوئی چیز نہیں،اخباروں میں اگر رؤیت کی خبر چھپے تو وہ بھی محض نا معتبر ہے کہ نہ شہادت علی الرؤیۃ ہے، نہ شہادت علی الشہادت ، نہ شہادت علی الحکم، پھر اخبار نہیں مگر ایك خط اور اُوپر گزرا کہ ان امور میں خط اصلًا معتبر نہیں ، خصوصًا اخبار ی دُنیا کہ بے سروپا اُڑانے میں ضرب المثل ہے۔
(٤)یہ حکم بارہ مہینے کے لیے ہے، رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے ایك بار دسوں انگشتانِ مبارك تین دفعہ اٹھاکر فرمایا: الشھرھکذاوھکذا وھکذا [1]مہینہ اتنا اور اتنا اور اتنا ہوتا ہے، یعنی تیس٣٠ دن کا۔اور ایك بار دسوں انگشت مبارك تین دفعہ اٹھائیں مگر اخیر میں ایك انگشت مبارك بند فرماکر فرمایا: الشھر ھکذا وھکذا وھکذا [2]مہینہ اتنا اور اتنااور اتنا ہوتا ہے یعنی ۲۹ دن کا۔ توکوئی قمری عربی مہینہ کہ یہی شریعتِ مطہرہ میں معتبرہیں نہ ٢٩ دن سے کم ہوسکتا ہے نہ تیس ٣٠ سے زائد، جس مہینے کی رؤیت کافی ثبوتِ شرعی سے ثابت ہو ااور اس کی ٢٩ کو رؤیت نہ ہوتو٣٠ پُورے کرکے خواہی نخواہی دوسرے مہینے کا ہلال ہے۔
(٥)شریعتِ مطہرہ میں جنتری کا حساب اصلًا معتبر نہیں، درمختار میں ہے:وقول اولی التوقیت لیس بموجب[3] (اہل توقیت کا قول سببِ وجوب نہیں بن سکتا۔ت)رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:انا امۃ امیۃ لا نکتب ولا نحسب[4] (ہم بظاہر اَن پڑھ ہیں نہ لکھتے ہیں نہ حساب کرتے ہیں ۔ت)یہ ان کے بارے میں ہے جو واقعی ہیئت داں تھے، نہ کہ آج کل کے جنتری والے جنہیں ہیئت کی ہوا بھی نہیں لگی، بڑے بڑے نامی جنتری دانوں کی نہایت واضح تقاویم شمسیہ میں وُہ اغلاط فاحشہ دیکھے ہیں کہ مدہوش کے سوا دوسرے سے متوقع نہیں تابہ حساب ہلال چہ رسد حسابِ ہلال وُہ دشوار چیز ہے جہاں اہلِ ہیئت کے مسلم امام بطلیموس نے گھٹنے ٹیك دئے محبطی میں ظہور و خفائے کواکب و ثوابت تك کے لیے باب وضع کیا اور ظہورِ ہلال کو ہاتھ نہ لگایا۔
(۶) ایسی صورت میں نہ شب کو تراویح پڑھنی جائز ،نہ صبح کو روزہ رمضان رکھنا حلال ، اما الثانی فللحدیث واما الاول فللتداعی فی النفل ( دوسرا حدیث کی وجہ سے اور پہلا نفل کی طرف تداعی کی وجہ سے منع ہے ۔ت ) بلالکہ اگر جماعت نہ کریں اکیلے ہی بیس۲۰ رکعتیں پڑھیں اور تراویح کی نیت کریں جب بھی شرع مطہر
[1] صحیح بخاری باب اذا رأیتم الہلال فصوموا قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٢٥٦
[2] صحیح بخاری باب اذا رأیتم الہلال فصوموا قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٢٥٦
[3] درمختار کتاب الصوم مطبع مجتبائی دہلی ١/١٤٨
[4] صحیح بخاری باب قول النبی صلی اﷲعلیہ وسلم لانکتب الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٢٥٦،سنن ابی داؤد باب الشہر یکون تسع و عشرین آفتاب عالم پریس لاہور ١/٧ا٣
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع