30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کون ہے، کثیر یا قلیل؟
الجواب:
(١) رؤیت ہلال میں تار اور خط اصلا معتبر نہیں،تار کی حالت تو خط سے بھی نہایت ردی ہے کہ وہ نہ مرسل کے ہاتھ کا لکھا ہوتا ہے نہ اُس پر اُس کے دستخط ہوتے ہیں نہ اُس کی مُہر ہوسکتی ہے اور ذرائع وصول مجا ہیل بلکہ اکثر کفّار ہوتے ہیں اور ۤخط ان سب وجوہ سے اُس پر فائق ہوسکتا ہے باایں ہمہ تمام کتبِ مذہب میں تصریح ہے کہ خط کا اعتبار نہیں ، نہ اس پر عمل ہوسکے کہ خط خط کے مثل ہوتا ہے اور مُہر مُہر کی مثل بن سکتی ہے۔ اشباہ میں ہے:
|
لایعتمد علی الخط لایعمل بہ۔[1] |
خط پر نہ تو اعتماد کیا جائے گا اور نہ ہی عمل۔(ت) |
ہدایہ میں ہے:
|
الخط یشبہ الخط فلا یحصل العلم۔[2] |
تحریر تحریر کے مشابہ ہوتی ہے تو اس سے علم یقینی حاصل نہ ہوگا۔(ت) |
عالمگیریہ میں ہے:
|
الکتاب قد یزور ویفتعل والخط یشبہ الخط والخاتم یشبہ الخاتم۔[3] |
تحریر میں جُھوٹ اورجعلسازی ہوسکتی ہے۔ خط خط کے اور مُہر مُہر کے مشابہ ہوسکتی ہے۔(ت) |
اس مسئلہ کی پوری تفصیل ہمارے رسالہ از کی الھلال بابطال ما احدث الناس فی امرالھلال میں ہے۔
(۲) ثبوتِ ہلال کے لیے ضرور ہے کہ یا تو رؤیت پر عینی شہادت ہویا عینی شاہدوں نے جن شاہدوں کو حسب شرائطِ شرعیہ اپنی شہادت کا حامل کیا ہو اُن کی شہادت شہادت پر ہو یا حاکم شرعی کے حکم شرعی پر شہادت بروجہ شرعی ہو یا شرائط معتبرہ فقہیہ کے ساتھ کتاب القاضی الی القاضی ہو یا جس شہر میں قاضیِ شرع ہو اور اس کے حکم سے وہاں روزہ عید ہُوا کرتے ہیں وہاں سے لوگ گروہ کے گروہ آئیں اور بالاتفاق اُس حاکمِ شرع کا حکم بیان کریں، اور ان میں سے کُچھ نہ ہو تو اخیردرجہ تیس٣٠کی گنتی پُوری کرنا ہے یعنی جب اگلے مہینہ کی رؤیت ہولی یا کافی ثبوتِ شرعی سے ثابت ہُوئی اور اس مہینے ٢٩ کو رؤیت نہ ہوُئی تو تیس دن پُورے ہوکر ہلال خواہی نخواہی ہوگا کہ شرعی مہینہ تیس ٣٠ سے زائد نہیں ہوسکتا، ان طریقوں اور ان کی شرائط کا مفصّل اور مدلّل بیان ہمارے رسالہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع