30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تمام کتب میں تصریح ہے کہ خود رؤیت ہو یا دوسری جگہ کی رؤیت بطریق موجب ثابت ہو اور ان طرق موجبہ کی بھی تفصیل فرماتے ہیں کہ شہادت ہویا شہادۃ علٰی الشھادۃ یا شہادۃ علی الحکم یا استفاضہ مع التحقیق مجرد حکایت اگر چہ متعدد ثقات عدول کریں تصریح ہے کہ مقبول نہیں، حتی کہ ہلال رمضان میں لفظ اشھد کی حاجت نہیں پھر خط کہ حکایت مجردہ سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا بلکہ اکثر اوقات اسکے برابر بھی نہیں ہوسکتا جیسے ڈاك کا خط کہ وسائط مجاہیل بلکہ اکثر بذریعہ کفار آتا ہے کیونکر کوئی چیز ہوسکتا ہے والتفصیل فی رسائلنا(اور تفصیل ہمارے رسالوں میں ہے۔ت) واﷲتعالیٰ اعلم
مسئلہ ١٨٥تا ١٩٣: از رائے پور سی پی محلہ بیجناتھ پارہ مرسلہ بہادر علی خاں سپرنٹنڈنٹ پنشنرمحکمہ بندوبست ٢٤ ذی الحجہ ۱۳٣٦ھ
(۱)رؤیت ہلال کے بارے میں تار اورخط کی خبریں معتبر ہیں یا نہیں؟
(۲)جہاں چاند ٢٩کو نظر نہ آئے وہاں چاند کی رؤیت امام اعظم رحمہ اﷲتعالیٰ کے نزدیك کن کن ذرائع سے ثابت ہوسکتی ہے؟
(۳)اخباروں کے اندر جو لفظ تاریخ ماہ لکھی ہوتی ہے مثلًا ٨ شعبان یا ٥رمضان یا ٤ ذی الحجہ، اور رؤیت ہلال کا ذکر نہیں ہوتا تو فقط تاریخ لکھ دینے سے وہاں جہاں ٢٩کو رؤیت نہ ہُوئی اُس ماہ کے ہلال کی رؤیت ثابت ہوسکتی ہے۔
(٤)یہ جو فقہاء نے فرمایا کہ ٢٩ کو اگر چاند نظر نہ آئے ٣٠دن پُورے کرنا چاہئیں تو رمضان اور عید الفطر کے ساتھ خاص یا سب ماہ کے لئے ہے۔
(٥) جنتری کے حساب سے روزہ رکھنا یا عید کرنا یا کسی دیگر ماہ کی تاریخ مقرر کرنا درست ہے۔
(۶)شعبان کی ٢٩کوچاند نظر نہ آئے اور افواہ ہوکہ چاند ہوگیا لیکن شہادت دینے والا نہ ملے تو شب کو تراویح مع جماعت کرنا جائز ہے یا نہیں اور صبح کو روزہ رکھنا درست ہے یا نہیں؟
(٧) یہ جو مشہور ہے کہ رجب کی چوتھی جس دن کی ہوتی ہے اُسی دن رمضان کی پہلی ہوتی ہے اور جو شوال کی پہلی ہوتی ہے اُسی روز عاشورہ ہوتا ہے یہ معتبر ہے یا نہیں؟
(۸) اگر کسی جگہ سے ایك یا دو آدمی آکر فقط اتنا کہیں کہ ہمارے شہر فلاں دن عید ہے اور چاند کی رؤیت کا ذکر نہ کریں نہ اپنا نہ دُوسروں کا، توان کی اس خبر پر اس شہر والے عید کرسکتے ہیں یا نہیں؟
(٩)اگر متواتر یا تین ماہ میں رؤیت کے دن ابر ہوجائے تو ایسے موقع پر ایك ماہ ٢٩کا اور ایك ماہ تیس٣٠ کالے کر عید لوگ اپنی رائے سے مقرر کرسکتے ہیں یا نہیں؟اور اگر یُونہیں مقرر کرکے عید کرلی تو نماز ہُوئی یا نہیں؟ اور اگر اکثر شہر کے لوگوں نے یونہی عید کی اور سو پچاس نے خلاف کیا اور دوسرے دن نمازِ عید پڑھی تو حق پر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع