30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دیوبند میں کچھ آدمی بہرائچ کے آئے اور اُن سے تحقیق ہُوا کہ رؤیت ہلال شب چہار شنبہ میں ہُوئی اور روزہ چہار شنبہ کاہوا، لہذا علمائے دیوبند نے حکم دیا کہ روزہ چہار شنبہ سے رکھا جائے، جن لوگوں نے جمعرات سے رکھا ہے وُہ ایك روزہ قضا رکھیں، اسی بناء پر ٢٣رمضان کے جمعہ کو اعلان کیا گیا کہ لوگ ایك روزہ قضارکھیں اور ہر حال میں عید جمعہ سے متجاوز نہ ہوگی، جمعرات کو ٢٩رمضان تھی باوجود صاف ہونے مطلع کے اور کمال کوشش کے چاند نہیں دکھائی دیا حالانکہ قصبہ نے مولوی صاحب کے خط پر استدلال کرکے جمعہ کو عید کا حکم دے دیا، آیا مولوی صاحب کا خط شرعًاقابلِ پابندی ہے اور اس کی بناء پر باوجود عدمِ رؤیت حکم فطر کا صحیح یا غلط ہے اور ہم لوگوں کو اب کیا کرنا چاہئے؟بینوارحمکم اﷲتعالیٰ بالکتاب(اﷲتعالیٰ آپ پر رحم کرے کتاب اﷲسے بیان کیجئے۔ت) جواب تفصیلًا مع عباراتِ کتب مرحمت ہواور حمایت فرمائی جائے۔
الجواب:
دربارہ ہلال خط اور تار محض بے اعتبار،
|
قال صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم صومو الرؤیتہ وافطر والرؤیتہ۔ [1] |
حضور سرور عالم صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا، چاند دیکھنے پر روزہ رکھو اور چاند دیکھنے پر عید کرو(ت) |
ہدایہ واشباہ ودرمختار وغیرہا عامہ کتب میں ہے :الخط لا یعمل بہ[2] (خط پر عمل نہیں کیا جاتا) (ت) دیوبند والوں کے پاس بہرائچ کے آدمیوں نے اگر یہ بیان کیا وہاں چاند ہُوا یا یہی کہا کہ بہت لوگوں نے دیکھا اور اپنی روایت کی شہادت نہ دی یا دی اور اُن میں کوئی شخص قابل قبول شرع نہ تھا جب تو دیوبندیوں کا وہ حکم ہی سرے سے باطل تھا، اور ایسا نہ بھی ہوتو اس قصبہ والوں کو اس کے خط پر عمل حرام تھا کہ اول تو خط دربارہ ہلال خود ہی مردود،دوسرے وہ بھی ایك ایسے فرقے کا جس کا پیشہ تو ہینِ خدا و رسول جل وعلا وصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم، بہر حال گناہ ہُوا اور تو بہ لازم۔ واﷲتعالٰی اعلم
مسئلہ ١٨١: از بلالند شہر ڈاکخانہ چھتاری مدرسہ احمدیہ مسئولہ محفوظ الحق قادری ٢٩ربیع الآخرشریف ١٣٣٤ھ
حضرت مولٰنا السلام علیکم و رحمۃاﷲ وبرکاتہ، معروض خدمت شریف ہے کہ جناب والا کا ایك مختصرسا پرچہ جس پر جناب کی مہر لگی ہوتی ہے اور ایك سطر میں یہ عبارت مرقوم ہے(میرے سامنے شہادتیں گزرگئیں کل جمعہ کو عید ہے)خاکسار کو موصول ہُوااس کے متعلق فتوٰی شرعی دریافت طلب ہے کہ جس جگہ یہ پرچہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع