دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

مسئلہ ١٧٦تا١٧٨:  مسئولہ عبدالعزیز تاجر چرم قصبہ ٹکاری محلہ تتایگنج ضلع گیا                              ١٦ذی القعدہ ١۳۳۳ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسائلِ مفصل ذیل میں بحوالگی کتبِ فقہ وفتاوٰی بینواتوجروا۔

سوال اوّل: نمازِ عید کہ جس کی ادائیگی رؤیتِ ہلال پر موقوف ہے اگر اس کی رؤیت کی خبر ایسی بستی میں جہاں ابر وباد کی وجہ سے چاند نہ دیکھا گیا ہو اور معتبر شخص کی زبانی کہ اُس شخص کو بھی خبر غیر شہر میں بذریعہ تار کے ملی ہو اور وُہ شخص اپنے مکان پر نماز عید کی پڑھ کر آیا ہو اس شخص معتبر کے بیان پر روزہ افطار کرنا اور نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں، اور بعد پڑھنے نماز عید کے جو لوگ کہ سفر میں عید کے روز کلکتہ وغیرہ میں ہیں وہ لوگ یہاں آئے اور بیان کیا کہ ہم نے اور جماعت کثیرہ نے اپنی آنکھ سے چاند دیکھ کر نماز عید روزِ جمعہ کو پڑھی ہے ایسی صورت میں روزِ جمعہ کو افطار کرنا اور نمازِ عید جمعہ کو پڑھنا جائز ہوا یا نہیں ، اور اطراف وجوانب میں بمعائنہ رویتِ ہلال عید روزِ جمعہ کو ہُوئی اس کے لیے شہادت کثیر ہے۔

سوال دوم: ایك بستی کے بعض افراد نے شخص معتبر کے بیان پر کہ جس کو خبر بذریعہ تار کے دوسر شہر میں ملی ہو اُس کے بیان پر جہاں بوجہ ابر وباد رؤیت نہ ہوئی وہاں کے بعض افراد نے روزہ افطار کیا اور نمازِ عید پڑھی اور بعض افراد نے وہیں کے کہ جن کو اشتباہ ماہِ رمضان کی رؤیت میں تیس کا تھا اور اُن کے حساب سے انتیس رمضان پڑتا تھا اور خبر اُن لوگوں کو بھی قبل باقی رہنے پورے وقت نماز کے ملی مگر شخص معتبر کے قول وخبر وتارپر اعتبار نہ کرکے روز جمعہ کو نہ روزہ افطار کیا اور نہ نمازِعید پڑھی بلکہ سینچر کے روز روزہ افطار کیا اور نماز عیدپڑھی، جمعہ کا روزہ جائز ہولیا یا ناجائز؟

سوال سوم:ایك مسجد میں دو٢روز نمازِ عید پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:

جواب سوال اول:دربارہ ہلال،خط اور تار محض بے اعتبار ، اور دربارہ ہلالِ عید،ایك عادل ثقہ کی خود اپنی رؤیت کی گواہی بھی مقبول نہیں جب تك پُورا نصابِ شہادت نہ ہو، درمختار میں ہے:

شرط للفطر مع العلۃ والعدالۃ نصاب الشہادۃ ولفظ اشھد۔[1]

عید الفطر میں بادل و عدالت کی موجودگی میں نصاب شہادت اور لفظ شہادت ضروری ہے(ت)

تو ایك معتبر شخص کی خبر محض اور وُہ بھی اپنی رؤیت کی نہیں دُوسرے کی، اور وُہ بھی تار کی معلوم ہوئی، چاروجہ سے


 

 



[1] درمختار ، کتاب الصوم ،مطبع مجتبائی دہلی،١/١٤٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن