30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جگہ سے تار آئیں ہم کو تو ایك ہی تار گھر سے ملیں گے اور کہیں دوچاربھی ہوئے تو یہ تواتر نہیں، اپنے دنیوی معاملات کو دیکھیے دو٢روپے کا دعوٰی ہو اور گواہ بیس دفعہ تار پر اپنی گواہی بھیجے کیا کچہریوں میں قبول ہوجائیگی، پھر عید کر لینا کیسے حلال ہوجائے گا!رہایہ کہ اس صورت میں کہ انتیس کا چاند ہی وہاں نہ ہوگا، شعبان سے ذی الحجہ تك پانچ ہلالوں کا بغور دیکھنا تلاش کرنا ہرجگہ کے مسلمانوں پر واجب ہے اونچی چوٹیوں پر جانے کی دقت اگر صرف بوجہ تکلیف یا کاہلی ہوتو یہ عذر ہر گز نہ سُنا جائے گا، اور اوپر جاکر دیکھنا واجب ہوگا۔ اگر کوئی نہ جائے گا سب گنہ گار رہیں گے اور اگر واقعی نا قابلِ برداشت تکلیف ہے تو معاف ہے۔ عــــہ
|
فان غم علیکم فاکملواالعدۃ ثلثین۔[1] |
چاند تم پر پوشیدہ رہے تو تیس کی گنتی پوری کرو۔ |
مسلمانوں کو حکم سے غرض ہے٣٠،٢٩ سے کیا کام! اور اگر یہ خیال ہے کہ ٢٩ کے رمضان کی خوشی زیادہ ہوتی ہے، یہ کیونکر ہوگی، تو یہ محض بے معنی خیال ہے، اور غور کریں تو اُس کی کسر ادھر شعبان میں نکل جائیگی کہ وُہ بھی کبھی ٢٩ کانہ ہوگا، تو رمضان کہ ٣٠کا چاند وہاں ٢٩ کو نظر آئے گا، اہتمام کریں تو ٢٩ تاریخ نزدیك کی آبادیوں میں دوچار معتبر مسلمان بھیج کر پہاڑ سے باہر بھی رؤیت کر سکتے ہیں۔واﷲتعالیٰ اعلم
مسئلہ ١٧٤: از گونڈل کاٹھیاواڑ مرسلہ محمود میاں ابن قاضی عبد الغنی صاحب ٨ ذی الحجہ ١٣٣٢ھ
اس ریاست میں ٹیلیفون ہونے کی وجہ سے بذریعہ ٹیلیفون رؤیت ہلال رمضان یا عید رُوبرو آمنے سامنے دونوں مسلمان ہوں اور ایك جگہ کا مسلمان دوسرے کو خبر دے کہ میں نے چاند دیکھا اور دوسری جگہ والا بھی مسلمان ہو اور اس کی آواز پہچانتا ہوکہ فلاں شخص یہ خبر دے رہا ہے تو اس کی آواز پہچان کر ان کے قول پر عمل کیا جائیگا یانہیں؟ یا ٹیلیفون دینے والا اور لینے دونوں ملازم مسلمان ہیں، ایك نے دوسرے کو بذریعہ ٹیلیفون خبردی رؤیت ہلال کی، اس نے دوسرے سے کہا فلاں جگہ سے مجھ کو فلاں نے کہا کہ وہاں پر رؤیت ہلال ہُوئی تو ایسی خبر پر اعتماد چاہئے یا نہیں؟
الجواب:
ٹیلی فون دینے والا اگر سُننے والے کے پیشِ نظر نہ ہوتو امورِ شرعیہ میں اس کا کچھ اعتبار نہیں اگر چہ آواز پہچانی جائے کہ آواز مشابہ آواز ہوتی ہے، اگر وہ کوئی شہادت دے معتبر نہ ہوگی، اور اگر کسی بات کا اقرار کرے
عــــہ: اصل میں یہاں بیاض ہے ١٢
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع