دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

مشکل کی تسہیل ،معضل کی تحصیل، صعب کی تذلیل، مجمل کی تفصیل سے ماہر ہوں۔ بحر سے صدف سے ،صدف سے گوہر، بذر سے درخت، درخت سے ثمر نکالنے پر باذن اﷲ تعالیٰ قادر ہوں۔

لاخلاالکون عن افضالھم وکثر اﷲفی بلادنا الراحمین وصلی اﷲتعالٰی علٰی خاتم النبیین سیّدنا محمد واٰلہ وصحبہ اجمعین واﷲسبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم وحکمہ عزشانہ احکم۔

زمانہ ان فضلاء سے خالی نہیں اور اﷲتعالیٰ ایسے لوگوں کو ہمارے علاقوں میں زیادہ کرے آمین آمین برحمتك یا ارحم الراحمین وصلی اﷲتعالیٰ علیٰ خاتم النبیین سیّدنا محمد وآلہٖ وصحبہ اجمعین واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم وحکمہ عزشانہ احکم۔(ت)

 

مسئلہ ۱۷۲: از رامپور بوساطت مولوی بشیر احمد صاحب مدرس اول مدرسہ اہلسنت و جماعت بریلی ٤ ربیع الاول ١٣٢٣ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ٢٩تاریخ کو کسی شہر میں چاند نظر نہ آئے اور دُوسرے شہر میں وہی چاند ٣٠کا نظر آیا اور وہاں کے لوگ ٹیلی فون یا ٹیلی گراف میں اطلاع دیں تو وہ خبر معتبر ہوگی یا نہیں؟بینو اتوجروا

الجواب:

ہر گز معبتر نہیں ہوسکتی، اصلًا قابلِ لحاظ نہیں ہوسکتی، تار کی کی سخت بے اعتباری میں فقیر کا فتوٰی مفصلہ طبع ہوچکا ہے،اُس کی حالت ٹیلی فون درکنار،خط سے بہت گری ہُوئی ہے کہ اس میں مرسل کے ہاتھ کی علامت تك نہیں ہوتی اور اکثر بنگالی بابُووں وغیرہم کفّار کو توسط ہوتا ہے ورنہ مجاہیل ہونا ضروری ہے، اور علماء تصریح فرماتے ہیں کہ خط بھی معتبر نہیں ، ہدایہ میں ہے: الخط یشبہ الخط[1] (تحریر ایك دوسرے کے مشابہ ہوسکتی ہے۔ت) تو شرعًاتار پر عمل کیونکر ممکن ! یُونہی ٹیلیفون کہ اس میں شاہد و مشہود نہیں ہوتا صرف آواز سنائی دیتی ہے اور علماء تصریح فرماتے ہیں آڑ سے جو آواز مسموع ہو اُس پر احکامِ شرعیہ کی بناء نہیں ہوسکتی کہ آواز آواز سے مشابہ ہوتی ہے۔تبیین الحقائق امام زیلعی پھر فتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:

لوسمع من وراء الحجاب لایسعہ ان یشہد لا حتمال ان یکون غیرہ

اگر کسی نے پردہ کے پیچھے سے سُنا تو اس کو گواہی دینا جائز نہیں کیونکہ وہ کوئی دوسرا ہوسکتا ہے کیونکہ

 


 

 



[1] الہدایہ فصل مایتحملہ الشاہد مطبع یوسفی لکھنؤ ٣/١٥٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن