30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یقبل کتابہ ولا یقبل رسولہ، فلان غایۃ رسولہ ان یکون کنفسہ، وقد مناانہ لوذکر مافی کتابہ لذلك القاضی بنفسہ لا یقبلہ، وکان القیاس فی کتابہ کذلک، الا انہ اجیزباجماع التابعین علی خلاف القیاس فاقتصر علیہ۔[1] |
خط قبول کیا جائے گا لیکن قاصد مقبول نہیں، زیادہ سے زیادہ یہ ہے کہ قاصد، قاضی کے قائم مقام ہے جبکہ ہم پہلے بیان کرچکے کہ اگر قاضی خود جاکر دوسرے قاضی کو خط والا مضمون بتائے تو دوسرا قاضی اسے قبول نہیں کرے گا، خط کے بارے میں قیاس کا تقاضا یہی ہے کہ قبول نہ ہو لیکن تابعین حضرات کے اجماع سے اس کو جائز و مقبول قرار دیا گیا جو کہ خلاف قیاس ہے اسی لیے اسی میں اجازت محصور رہے گی۔(ت) |
سبحان اﷲ! پھر تار بیچارے کی کیا حقیقت کہ اسے کتاب القاضی پر قیاس کریں اور جہاں خود بیان قاضی شرعًا بے اثر وہاں اس کے سر، بنائے احکام دھریں ع
ببیں تفاوت رہ از کجاست تا بکجا
(راستے کا تفاوت دیکھیں کہ کہاں سے کہاں تك ہے۔ت)
اور جب شرعًا قاضی کا تار یُوں بے اعتبار، تو اوروں کے تار کی جو ہستی ہے وہ ہماری تقریر صدر سے آشکار کہ مقبول الکتاب کا تار، ناچیز ، تو مردود الکتاب کا تار کیا چیز، ولا حول ولا قوۃ الا باﷲ الملك العزیز۔
تنبیہ پنجم : قاضی شرع کا نامہ بھی صرف اُسی وقت مقبول جب دو مرد ثقہ یا ایك مرد دو عورتیں عادل دارالقضاء سے یہاں آکر شہادت شرعیہ دیں کہ یہ خط بالیقین اُسی قاضی کا ہے اور اس نے ہمارے سامنے لکھا ہے ورنہ ہرگز قبول نہ ہوگی اگر چہ ہم اس قاضی کا خط پہچانتے ہوں اور اس کی مُہر بھی لگی ہو اور اُس نے خاص اپنے آدمی کے ہاتھ بھیجا ہو۔ ہدایہ میں ہے:
|
لا یقبل الکتاب الابشہادۃ رجلین اورجل وامرأتین لان الکتاب یشبہ الکتاب فلا یثبت الابحجۃ تامۃ وھذالانہ ملزم فلا بدمن الحجۃ۔ [2] |
خط نہیں قبول کیا جائے گا مگر دومرد یا ایك مرد اور دوخواتین کی گواہی پر قبول ہوگا کیونکہ خط،خط کے مشابہ ہوسکتا ہے لہذا اس حجتِ کاملہ کے بغیر خط کا ثبوت نہ ہوگا اور یہ اس لیے کہ خط کی وجہ سے حکم لازم ہوتا ہے اور اس لیے حجت کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔(ت) |
فتاوٰی ہندیہ میں ملتقط سے ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع