30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ ان اشیاء میں سے ہے جن سے کسی کی طرف جُھوٹ منسوب کیا جاتا اور جعلسازی کی جاتی ہے۔ت)مختصر ظہیریہ٧ پھر شرح الاشباہ للعلامۃ البیری٨ پھر ردالمحتار میں ہے:
|
لایقضی القاضی بذلك عن المنازعۃ لان الخط مما یزورویفتعل۔[1] |
قاضی جھگڑے کے وقت اس پر فیصلہ نہ کرے کیونکہ خط میں کسی کی طرف جُھوٹ منسوب کیا جاسکتا ہے اور بنالیا جاتا ہے(ت) |
عینی١٠شرح کنز میں ہے:
|
الخط یشبہ الخط فلا یلزم حجۃ لانہ یحتمل التزویر۔٢[2] |
خط خط کے مشابہ ہوتا ہے لہذا وہ دلیل نہیں بن سکتا کیونکہ اس میں جعلسازی کا احتمال ہوتا ہے(ت) |
مجمع الانہرشرح ملتقی الابحر ١١ میں ہے:
|
الشہادۃ والقضاء والرؤیۃ لا یحل الاعن علم ولا ھنا لان الخط یشبہ الخط۔٣[3] |
شہادت اور قضا اور رؤیت یقین کے بغیر حلال نہیں اور یہاں حاصل نہیں کیونکہ خط، خط کے مشابہ ہوتاہے(ت) |
فتاوی عالمگیری۱۲میں ملتقط١٣سے ہے:
|
الکتاب یفتعل ویزور، الخط یشبہ الخط و الخاتم یشبہ الخاتم۔[4] |
خط میں جعل سازی اور من گھڑت بات بھی ہوسکتی ہے اور خط،خط کے مشابہ ہوتاہے۔ اسی طرح مُہر دوسری مُہر کے مشابہ ہوسکتی ہے(ت) |
غمز العیون ١٤میں فتاوٰی امام اجل ظہیر الدین مرغینانی ١٥سے ہے:
|
العلۃ فی عدم العمل بالخط کونہ مما یزور ویفتعل ای من شانہ ذلك وکونہ من شانہ ذلك یقتضی عدم العمل بہ وعدم الاعتماد علیہ، |
خط پر عمل کرنے کی علّت یہ ہے کہ اس کے ذریعے جعلسازی کی جاسکتی ہے یعنی اس کی یہ صفت بن سکتی ہے اور اس صفت کا ہونا تقاضا کرتا ہے کہ اس پر عمل نہ کیا جائے اور نہ اعتماد کیا جائے اگرچہ |
[1] ردالمحتار ، باب کتاب القاضی الی القاضی،داراحیاء التراث العربی بیروت ، ٤/٣٥٢
[2] عینی شرح کنز رمزالحقائق شرح کنز الدقائق کتاب الشہادۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٢/٨٠
[3] مجمع الانہر ،کتاب الشہادت ،داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/١٩٢
[4] فتاوٰی ہندیہ اسباب الثالث والعشرون فی کتاب القاضی الی القاضی نورانی کتب خانہ پشاور ٢/ ٣٨١
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع