دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

قال رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم صوموا لرؤیتہ وافطر والرؤیتہ۔[1]اخرجہ الشیخان عن ابی ہریرۃ رضی اﷲتعالیٰ عنہ والحدیث مشہور۔

رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا چاند دیکھنے پر روزہ رکھو اور چاند دیکھنے پر عید کرو۔ اسے بخاری و مسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے اور یہ حدیث مشہور ہے۔ (ت)

انہوں نے بے ثبوتِ رؤیت عید کرلی اور حکم احکم حاکم اعظم صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم سے مخا لفت کی،ہم نے فتویٰ مفصلہ میں ثابت کیا کہ تار کی خبر مجہولین و فسّاق بلکہ بعض کفارکی و ساطت سےآتی ہے اور ایسی خبر میں شرع نے فرض کیا تھا کہ زنہار بے تحقیق عمل نہ کریں۔

قال اﷲتعالیٰ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ جَآءَکُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوۡۤا اَنۡ تُصِیۡبُوۡا قَوْمًۢا بِجَہٰلَۃٍ فَتُصْبِحُوۡا عَلٰی مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِیۡنَ ﴿۶[2]

اﷲتعالیٰ نے فرمایا اے اہلِ ایمان!اگر تمھارے پاس کوئی فاسق خبر لائے تو اس کی تحقیق کر لو کہ کہیں تم کسی قوم کو بے جانے ایذانہ دے بیٹھو، پھر اپنے کئے پر پچھتاتے رہو۔ (ت)

انہوں نے صرف اُسی کے اعتماد پر کاربندی کرلی، شرع مطہر نے حکم دیا تھا تمھیں علم نہ ہو تو علم والوں سے پوچھو۔

قال اﷲتعالیٰ فَسْـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکْرِ اِنۡ کُنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۳ ۔[3]

اﷲتعالیٰ کا مبارك فرمان ہے :اے لوگو! علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں۔(ت)

انہوں نے اہل علم سے بے پوچھے کارروائی کی، قرآن عظیم نے ارشاد کیا تھا جو بات پیش آئے علماء سے عرض کرو وُہ حقیقتِ کار تك پہنچ جائیں گے۔

قال اﷲ تعالیٰ وَ اِذَا جَآءَہُمْ اَمْرٌ مِّنَ الۡاَمْنِ اَوِ الْخَوْفِ اَذَاعُوۡا بِہٖ ؕ وَلَوْ رَدُّوۡہُ اِلَی الرَّسُوۡلِ وَ اِلٰۤی اُولِی الۡاَمْرِ مِنْہُمْ لَعَلِمَہُ الَّذِیۡنَ یَسْتَنۡۢبِطُوۡنَہٗ مِنْہُمْ ؕ[4]

اﷲتعالیٰ نے فرمایا: اورجب انکے پاس کوئی بات اطمینان یا ڈر کی آتی ہے اس کا چرچا کر بیٹھتے ہیں اور اگر اس میں رسول اور اپنے ذی اختیار لوگوں کی طرف رجوع لاتے تو ضرور اس کی حقیقت جان لیتے ان لوگوں سے جوان میں سے اجتہاد کرتے ہیں (ت)

 


 

 



[1] صحیح بخاری باب اذا رأیتموا الہلال فصوموا قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٢٥٦

[2] القرآن ٤٩/٦

[3] القرآن ٢١/٧

[4] القرآن ٤/٨٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن